اورنگ آباد:مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی ممبئی کی زیر نگرانی اور خدمات حجاج کمیٹی اورنگ آباد کے زیر اہتمام حج ہاؤس میں عازمین حج کی پہلی تربیتی نشست کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس نشست کی صدارت مولانا محمد نسیم الدین مفتاحی صدر خدمات حجاج کمیٹی اورنگ آباد نے کی، تربیتی نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
خدمات حجاج کمیٹی کے زمیداروں نے بتایا کہ اس نشست میں مراٹھواڑہ کے علاوہ بلڈانہ اور احمد نگر کے عازمین حج نے بھی شرکت کی جن کی تعداد 1850 رہی، جس میں مرد و خواتین کے علاوہ نجی ٹورس سے جانے والے 2 2 عازمین بھی شامل تھے۔ پہلی مرتبہ ہے جب اورنگ آباد حج ہاؤس میں عازمین کی تربیتی نشست کا انعقاد ہوا، اس دوران حج ہاؤس کی مسجد میں مرد حضرات بیٹھے ہوئے تھے، تو وہی حج ہاؤس کے اڈیٹوریم اور صحن میں خواتین کو بٹھایا گیا تھا۔ یہ نشست اڈیو وجول کے ذریعے خواتین کو بتائی گئی۔
گزشتہ 35 سالوں سے خدمت حجاج کرنے دی بازمین یہ مفت خدمت انجام دیتی ہے اور چار تربیتی نشستوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں کئی سارے ادمی نے حج استفادہ حاصل کرتے ہیں اس خدمت حجاج کی کمیٹی میں 12 ایگزیکٹیو ممبر ہیں اور سینکڑوں کی تعداد میں بے لوث خدمت انجام دینے والے کارکن بھی شامل ہے۔