ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کرسمس اور نیے سال کے پیش نظر کشمیر کے بیشتر ہوٹل بُک - CHRISTMAS AND NEW YEAR CELEBRATION

کرسمس اور نیے سال کی آمد پر کشمیر کے گلمرگ، پہلگام اور سونہ مرگ کے تقریباً 90 فیصد ہوٹل پہلے ہی بک ہو گیے ہیں۔

CHRISTMAS AND NEW YEAR CELEBRATION
کرسمس اور نیے سال کے پیش نظر کشمیر کے بیشتر ہوٹل بُک (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 19, 2024, 3:31 PM IST

سری نگر: جوں جوں کرسمس تہوار اور نیا سال قریب آتا جارہا ہے۔ گلمرگ، پہلگام اور سونہ مرگ کے تقریباً سبھی ہوٹلوں میں سیاحوں نے پیشگی بکینگس کی ہیں اور اس طرح 90 فیصد ایسے ہوٹل ہیں، جہاں دستمبر سے جنوری کے پہلے ہفتے تک پیشگی بکینگس عمل میں لائی گئی ہیں۔ جن میں تین ستارہ سے لےکر پانچ ستارہ ہوٹل بھی شامل ہیں۔

کشمیر کے مشہور سیاحتی مقامات کے ہوٹل مالکان اور ٹور اینڈ ٹریول ایجنٹس نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وادی کشمیر کے پُرکشش مناظر کے بیچ نیے سال کا جشن اور کرسمس منانے کے لیے گلمرگ میں سبھی ہوٹلوں کے کمرے پہلے ہی بُک ہو چکے ہیں۔ اسی طرح مشہور سیاحتی مقام پہلگام کے بیشتر ہوٹل بک ہیں اور جن ہوٹلوں میں ابھی گنجائش ہے ان میں بکنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

سال 2023 میں گلمرگ میں دس ہزار سے زائد سیاحوں نے کرسمس منایا، جن میں غیر ملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔ تاہم امسال توقع کی جارہی ہے گزشتہ برس کے مقابلے میں اس تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔ وادی کشمیر قدرت کی عطا کردہ بے پناہ خوبصورتی سے جہاں دنیا بھر میں اپنی ایک منفرد شناخت رکھتی ہے۔ وہیں یہ بدلتے موسموں کی وجہ سے بھی جانی اور پہچانی جاتی ہے کیونکہ یہاں کے موسم بھی بڑے نیرالے ہوتے ہیں۔

یوں تو چند برسوں سے کشمیر میں سیاحوں کی خاصی تعداد دیکھنے کو ملتی رہی ہے۔ اسی طرح سال 2024 شعبہ سیاحت کے لیے ایک غیر مثالی سال ثابت ہوا۔ محکمہ سیاحت کے مطابق یکم جنوری 30 ستمبر تک 35 ہزار بین الاقوامی سیاحوں سمیت 2.6 ملین ملکی سیاحوں نے وادی کشمیر کا دورہ کیا۔

اس طرح امسال خاصی تعداد میں سیاحوں نے جموں وکشمیر کے مختلف صحت افزا مقامات کی سیر کی جن میں غیر ملکی سیاحوں کی ایک اچھی تعداد بھی شامل تھی۔ اس مرتبہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا۔ وہیں سال 2024 مذہبی ٹورازم کے حوالے سے بھی خاص رہا۔ شری امرناتھ جی یاترا اور شری ماتا ویشنو دیوی یاترا کے لیے بھی یہ سال تاریخی قرار دیا جا رہا۔

محکمے سیاحت کے ڈائریکٹر کے مطابق نئے سال اور کرسمس کے حوالے سے گلمرگ، پہلگام اور سونہ مرگ میں موسیقی کی خاص تقریبات کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ سیاحوں کی دل جوئی کی خاطر شاندار میوزیکل کنسرٹس کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے، جن میں نہ صرف مقامی بلکہ ملکی سطح کے نامور فنکار حصہ لے رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرسمس کے پیش نظر 23 دسمبر کو انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل منیجمنٹ (آئی ایچ ایم) سرینگر میں کیک بنانے کا مقابلہ بھی ہوگا جبکہ 24 دسمبر کو گلمرگ کلب میں ایک خاص پروگرام بھی منعقد کیا جارہا ہے۔

ادھر ٹور اینڈ ٹراول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر روؤف ترمبو کہتے ہیں کہ حالیہ دنوں میں ہوئی برفباری نے سیاحوں کو گلمرگ اور پہلگام کی طرف متوجہ کیا ہے۔ وہیں کرسمس اور نئے سال کے پیش نظر یہ دونوں سیاحتی مقامات سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔

تاہم روؤف ترمبو نے کہا کہ محکمے کو ان نئی سیاحتی مقامات کو بھی فروع دینے کی خاطر بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر پر توجہ مرکوز کرنے بے حد ضرورت ہے۔ تاکہ سیاح گلمرگ، پہلگام، سونہ مرگ یا دیگر سیاحتی مقامات کے علاوہ ان نئی سیاحت جگہوں کی سیر پر بھی متوجہ ہوں۔

ہوٹل مالک اور چئیرمین ٹراول ایجنٹس ایسوسی ایشن انڈیا جے کے چیپٹر، سمیر بکتو نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر کے آخری ہفتے سے جنوری 2025 تک ہوٹلوں میں فل بکینگس ہیں، تاہم میں دعا گو ہوں کہ یہاں کا وینٹر ٹورازم بھی فروغ پائے اور یہ سب بھاری برفباری پر منحصر ہیں کیونکہ سیاحتی مقامات گلمرگ میں جتنی زیادہ برف باری ہوگی۔ ملکی اور بین الاقوامی سطح کے اسکئیرز یہاں کی طرف راغب ہوتے ہیں۔

انہوں نے سیاحتی محکمے کی جانب سے منعقد کیے جارہے خاص پروگراموں کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ایسے پروگرام سیاحوں کو کرسمس اور نیا سال منانے کے لیے ان مقامات کی طرف متوجہ کرنے میں کافی اہم رول ادا کررہے ہیں۔ تاہم یہ کنسرٹس بڑے پیمانے کی کرنے ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کشمیر کی طرف مائل کیا جائے۔

سمیر بکتو نے مزید کہا کہ کشمیر میں دیکھنے کو کافی کچھ ہیں تاہم نئی مقامات پر ماحول کے موافق ڈیولپمنٹ کرنے کی وقت کی ضرورت ہے۔ سرکار کو یہاں ایکو اور ریسپانسبل ٹورازم کو بھی ترجیح دینی پڑے گی۔کیونکہ یہاں ملکی سیاح ہو یا غیر ملکی سبھی کشمیر کے آب و ہوا کے شیدائی ہیں، ایسے میں یہ سبھی متعلق کو ملحوظ رکھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

گلمرگ میں منفی درجہ حرارت میں بھی سیاحوں کا ہجوم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.