علی گڑھ :علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ریزیڈنشیئل کوچنگ اکاڈمی (آر سی اے) کے طلباء ضوفشاں حق (آل انڈیا رینک 34)، نازیہ پروین (آل انڈیا رینک 670) اور عبداللہ زاہد (آل انڈیا رینک 744) نے سول سروسز امتحان 2023 میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے نتائج کا اعلان یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی) نے منگل کو کیا۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی آر سی اے کوچنگ کے 70 طلباء میں سے 31 طلباء نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے تو وہیں اے ایم یو, آر سی اے کے کل 8 طلباء میں سے صرف 3 طلباء نے کامیابی حاصل کی ہے ۔اس سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے اے ایم یو, آر سی اے کے ڈائریکٹر پروفیسر صغیر احمد انصاری نے بتایا گزشتہ سال کے مقابلے اس سال کے نتائج میرے لئے مایوس کن اس لئے بھی ہیں کیونکہ گزشتہ سال 6 کے مقابلے اس سال صرف 3 ہی طلباء نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ اس سال میں کم سے کم 5 طلباء کے کامیابی کی امید کر رہا تھا۔
ہر سال اے ایم یو کے مقابلے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے نتائج اچھے ہونے کی وجہ سے متعلق سوال کے جواب میں پروفیسر صغیر نے بتایا جامعہ ملیہ اسلامیہ کی آر سی اے کے ہاسٹل سہولیات کی گنجائش تقریبا 275 طلباء کی ہے اور ہمارے یہاں صرف 80 طلباء کی۔