اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹیپو سلطان کے دور میں 1000 تالاب تھے، کانگریس و بی جے پی حکومتوں نے تالابوں کو ختم کر دیا: راج شیکھر

Water Crisis in Bangalore: ایس یو سی آئی سی کے رہنما راج شیکھر نے کہا ہے کہ بنگلور میں پانی ک بحران کا اصل سبب کانگریس و بی جے پی حکومتیں ہیں۔ کیوں کہ یہاں ٹیپو سلطان کے دور میں 1000 تالاب رہے، لیکن کانگریس و بی جے پی حکومتوں نے ان تالابوں کو ختم کر دیا۔

Water Crisis in Bangalore There were 1000 ponds here during Tipu Sultan reign, Congress and BJP governments destroyed the ponds: Rajshekhar
Water Crisis in Bangalore There were 1000 ponds here during Tipu Sultan reign, Congress and BJP governments destroyed the ponds: Rajshekhar

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 18, 2024, 2:02 PM IST

ٹیپو سلطان کے دور میں یہاں 1000 تالاب رہے، کانگریس و بی جے پی حکومتوں نے تالابوں کو ختم کر دیا: راج شیکھر

بنگلور: بنگلورو کو گزشتہ 40 برسوں میں پانی کے سب سے شدید بحران کا سامنا ہے، جہاں پر لوگوں کے ہاتھوں میں خالی بالٹیاں نظر آرہی ہیں۔ پانی کے بحران کے بڑھتے شہر کے بہت سے علاقے ٹینکر کے پانی پر ڈپینڈینسی بڑھ رہی ہے۔ پانی کی شدید قلت کے متعلق ریاستی حکومت کی جانب سے کی جارہی کوششیں نہایت ناکافی نظر آرہی ہیں اور عوام میں اضطراب بڑھتا جارہا ہے۔ شہر میں پیش آئی پانی کی شدید قلت کے متعلق ایس یو سی آئی سی کے لیڈر راج شیکھر نے کہا ہے کہ حیدر علی و ٹیپو سلطان کے دور میں تقریباً 1000 تالاب ہوا کرتے تھے، لیکن کانگریس و بی جے پی پارٹیوں کے اقتدار میں ان تالابوں پر ریئل اسٹیٹ کا بزنس چلایا گیا اور اونچے کامپلیکس و اپارٹمینٹس تعمیر کیے گئے، جس کی وجہ سے آج بنگلور کی عوام پانی کی قلت کا سامنا کرنے پر مجبور ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Water Crisis in Mumbai ممبئی اور مضافات میں پانی کی شدید قلت سے لوگ پریشان

بنگلور میں پانی کی قلت کے متعلق ایشوریہ کا کہنا ہے کہ پانی کو امیروں کے علاقوں میں پہونچایا جارہا ہے اور غریبوں کے علاقے ٹینکر پر نربھر ہیں۔ موسم گرما میں ٹمپریچر کے بڑھنے سے پانی کی قلت سے پیش آئے سنگین حالات کے پیش نظر پانی کے تحفظ کے اقدامات پر زور دیتے ہوئے، عوام کو ہدایات دی جارہی ہیں کہ پانی کا کم سے کم استعمال کیا جائے۔ اس سلسلہ میں، سوشلسٹ یونٹی سینٹر آف انڈیا (کمیونسٹ) کے ذمہ داران نے سدرامیہ حکومت کو اپنے مشورے دیے اور مطالبہ کیا کہ پانی کی قلت کے مسئلہ کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ شدید قلت کے درمیان رہائشیوں سے پانی کو احتیاط سے محفوظ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details