ETV Bharat / bharat

اقلیتی اسکالرشپ اسکیم کو بند کرنے کے خلاف این ایس یو آئی کا مظاہرہ

این ایس یو آئی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونٹ نے مرکز کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے اقلیتی اسکالر شپ کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

این ایس یو آئی کا مظاہرہ
این ایس یو آئی کا مظاہرہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 11, 2024, 8:22 PM IST

نئی دہلی: این ایس یو آئی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونٹ نے پیر کو دہلی کی جامعہ ملیہ یونیورسٹی میں اقلیتی اسکالرشپ کے معاملے پر مظاہرہ کیا۔ این ایس یو آئی کے طلباء لیڈروں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اقلیتوں کو دی جانے والی اسکالرشپ کو روک دیا ہے، اسی وجہ سے ہم آج احتجاج کر رہے ہیں۔ طلباء تنظیم نے مطالبہ کیا کہ مرکز اسکالرشپ کو دوبارہ جاری کرے۔ مظاہرے کے دوران طلباء جمع ہو گئے اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے گیٹ نمبر 7 کے اندر احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔

اقلیتی اسکالرشپ کی بحالی کا مطالبہ:

دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں این ایس یو آئی کے ذریعہ اقلیتی اسکالرشپ کی بندش کے خلاف پرامن مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے این ایس یو آئی کے صدر عدنان نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے پری میٹرک، پوسٹ میٹرک اور مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ اسکالرشپ کو روک دیا ہے، اس کے خلاف آج ہم نے پرامن مظاہرہ کیا۔ اور ہمارا مطالبہ ہے کہ ان تمام اسکالرشپس کو بحال کیا جائے۔

بی جے پی حکومت تمام اقلیتی اسکالرشپ بند کر رہی ہے:

این ایس یو آئی کے صدر عدنان نے کہا کہ جب سے ملک میں بی جے پی کی حکومت آئی ہے، ہمارے کمیونٹی کے تمام اقلیتی اسکالر شپ روک دیے گئے ہیں۔ این ایس یو آئی کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے باہر پولیس کی ایک ٹیم بھی تعینات کی گئی ہے۔ تاہم کیمپس کے اندر مظاہرہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.