ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں’شش رنگ‘ کا اہتمام، فاروق عبدللہ نے کی مہمان خصوصی کے طور پر شرکت

ٹیگور ہال، سرینگر میں منعقدہ تقریب میں کشمیری فوک اور چھکری کے علاوہ صوفیانہ موسیقی اور کشمیری روف کا اہتمام کیا گیا۔

ا
فاروق عبداللہ، عبد الرحیم راتھر موسیقی تقریب میں شریک (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 11, 2024, 7:56 PM IST

Updated : Nov 12, 2024, 12:40 PM IST

ٹیگور ہال، سرینگر میں موسیقی تقریب منعقد (ای ٹی وی بھارت)

سرینگر: جموں وکشمیر اکیڈامی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگوجیز اور کشمیر میوزک کلب کے باہمی اشتراک سے پیر کو ٹیگور ہال، سرینگر میں ’’شش رنگ‘‘ کے نام سے کشمیری موسیقی پر مبنی پر ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی، جس میں جموں وکشمیر اسمبلی کے سپیکر عبدالرحیم راتھر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبدللہ نے خاص مہمانان کے طور شرکت کی جبکہ فن، ادب اور آرٹ سے وابستہ شخصیات کی کہکشاں کے علاوہ شائقین موسیقی کی ایک خاص تعداد بھی تقریب میں موجود تھی۔

موسیقی کے اس پروگرام میں کشمیر کے نامور اور نئے نوجوان فن کاروں نے اپنے فن سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ شش رنگ میں کشمیری موسیقی کے مختلف رنگوں کو پیش کیا گیا جن میں کشمیری فوک اور چھکری کے علاوہ صوفیانہ موسیقی اور کشمیری روف وغیرہ بھی شامل ہیں۔ تقریب کا آغاز روایتی کشمیری روف سے کیا گیا، اس کے بعد استاد محمد یعقوب شیخ، شبیر احمد سازنواز اور ساتھوں نے اپنی منفرد آواز سے صوفیانہ کلام پیش کئے۔

اس موقع پر جموں وکشمیر قانون سازیہ کے اسپیکر عبدالرحمان راتھر نے کافی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام زبان و ادب کے فروغ کے لیے کافی اہمیت کے حامل ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ فن، ادب اور کلچرل کی ترقی کے لیے سرکاری سطح پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

تقریب میں اسد انجم، وحید جیلانی، شازیہ، قاضی رفیع، پروین آزاد، شائستہ اور منیر احمد میر کے علاوہ دیگر فنکاروں نے ایک الگ ہی سماں باندھا۔ وہیں منظور احمد اور گلزار احمد گنائی نے اپنے مخصوص انداز میں کشمیری چھکری پیش کر کے حاضرین کو مسحور کیا۔ اس موقع پر گلوکار اسد انجم اور پروین آزاد نے کہا کہ موسیقی ایک ایسا ذریعہ ہے جو کہ دلوں کو جوڑنے کا کام بہتر اور موثر طریقے سے انجام دیتا ہے۔

کشمیر میوزک کلب کے بانی اور گلوکار وحید جیلانی نے کہا کہ ’’شش رنگ کے ذریعے ہم کشمیری موسیقی کو فروع دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہیں ان فنکاروں اور موسیکاروں کو حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں جو کہ کشمیری سنگیت کو آگے لیجانے میں بھر پور کوششیں کرتے رہتے ہیں۔‘‘ تقریب کے آخر پر کئی فنکاروں اور موسیقاروں کو حوصلہ افزائی کے طور ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجبہاڑہ میں کلچرل پروگرام منعقد

وٹلب، سوپور میں کلچرل پروگرام منعقد

Last Updated : Nov 12, 2024, 12:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.