اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں درجۂ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا - Temperature in Aurangabad - TEMPERATURE IN AURANGABAD

Temperature in increase Aurangabad: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں درجۂ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا ہے، جس کی وجہ سے شہر میں بے تحاشہ گرمی ہو رہی ہے، زیادہ دھوپ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کر رہے ہیں، زیادہ تر لوگ دوپہر 12 بجے سے شام چار بجے تک اپنے گھروں میں ہی رہ رہے ہیں، جس کی وجہ سے راستوں پر سناٹا دکھائی دے رہا ہے، اگر کوئی ضروری کام سے باہر نکل رہا ہے، تو وہ خود کو محفوظ کرتے ہوئے باہر نکل رہا ہے، تاکہ لو نہ لگ جائے۔

The temperature in Aurangabad crossed 40 degrees
The temperature in Aurangabad crossed 40 degrees

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 20, 2024, 1:00 PM IST

اورنگ آباد میں درجۂ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا

اورنگ آباد:اورنگ آباد میں درجۂ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے۔ اورنگ آباد ضلع میں اس سال ان دنوں سب سے زیادہ درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 40.5 ڈگری سیلسیس کو چھو گیا۔ کم سے کم درجۂ حرارت 26.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ہے۔ جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد رہا۔ شدید گرمی کے باعث سڑک پر ٹریفک متاثر رہا، شام 6 بجے کے بعد شہر اور اطراف کے لوگوں کو تیز ہواؤں اور بے موسمی بارش کا سامنا کرنا پڑا۔ مئی کا درجۂ حرارت اپریل کے تیسرے ہفتہ میں ہی محسوس ہوتا ہے۔ دن میں شدت کی دھوپ اور پچھلے ایک دو دن سے اورنگ آباد شہر میں بے موسم بارش بھی ہو رہی ہے۔ ملک بھر میں پارلمانی انتخابات کی سرگرمی چالو ہے تو وہیں بے تحاشہ دھوپ کی وجہ سے سیاسی لیڈران بھی صبح کے وقت اور شام کے وقت اپنے عوامی اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اڈیشہ میں شدید گرمی، 18 شہروں میں درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا - Heat Wave

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں درجۂ حرارت مزید بڑھے گا۔ گزشتہ 15 دنوں میں شہریوں نے درجۂ حرارت میں اتار چڑھاؤ اور بے موسمی بارشوں کا سامنا کیا۔ یکم اپریل سے ملے جلے موسم کی وجہ سے درجۂ حرارت کم ہو رہا ہے۔ 12 اور 13 تاریخ کو درجۂ حرارت 35.3 ڈگری سیلسیس تھا۔ 14 اپریل کو درجۂ حرارت 37.4 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ 15 تاریخ کو 39.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جب کہ 16 تاریخ کو اس موسم گرما کا سب سے زیادہ درجۂ حرارت 40.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

سطح مرتفع سب سے زیادہ درجۂ حرارت 40.5 کے علاقوں میں خشکی بڑھ گئی ہے۔ اس لیے درجۂ حرارت بڑھ گیا ہے۔ درجۂ حرارت، جو مئی میں ہونا چاہیے، اپریل کے تیسرے ہفتے میں بڑھ گیا۔ آئندہ چند روز میں درجۂ حرارت میں اضافہ کے آثار ہیں۔ اس کے نتیجہ میں فی الحال یہ کہا جا سکتا ہے کہ پری مون سون بارشیں اچھی ہوں گی۔ فی الحال اورنگ آباد میں دوپہر کے وقت لوگ اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کر رہے ہیں، اگر کوئی ضروری کام سے گھر سے باہر نکل رہا ہے، تو احتیاطی تدابیر بھی اختیار کر رہا ہے، جیسے سر پہ چھاتا، یہ کپڑا ڈھاک کر باہر نکل رہا ہے، یہاں تک کہ دھوپ کی وجہ سے سڑک بھی گرم ہو رہی ہے، زیادہ تر لوگ دوپہر 12 بجے سے چار بجے تک اپنے گھروں میں ہی رہ رہے ہیں۔

ملک بھر میں پارلیمانی انتخابات کی دھوم ہے، لیکن زیادہ دھوپ ہونے کی وجہ سے سیاسی لیڈران بھی صبح سویرے یا پھر دیر شام کو عوامی اجلاس کر رہے ہیں۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ ابھی اپریل میں ہی اتنی گرمی ہے، تو مئی کے مہینے میں لوگوں کا گھر سے باہر نکلنا بھی مشکل ہو جائے گا۔ ایک طرف زیادہ دھوپ کی وجہ سے ضلع میں کہیں مقامات پر پینے کے پانی کی بھی لوگوں کو پریشانی ہو رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details