علی گڑھ: علی گڑھ میں پاگل کی دہشت سے پورا گاؤں خوفزدہ ہو گیا۔پاگل شخص نے پہلے ڈنڈے سے کسان کی جان لی اور پھر بیٹے کو مار ڈالا۔ اسی دوران کسان اور اس کے بیٹے کی مدد کے لیے آنے والے ایک اور کسان کو مار پیٹ کر زندہ جلا دیا گیا۔ اس کے بعد جب خواتین نے شور مچایا تو پاگل ان کو بھی مارنے کے لیے ان کے پیچھے بھاگا۔ تاہم جب خواتین کے شور سےگاؤں کے لوگوں کی بڑی تعداد گاؤں سے باہر نکل آئی اور حملہ آور کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ شدید زخمی نوجوان کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
نور پور کے رہائشی دھرم پال کے مطابق نور پور کا رہنے والا کسان ظفر بدھ کی صبح اپنے بیٹے سونو کے ساتھ کھیتوں میں کام کرنے کے لیے نکلا تھا۔ لوگ قریبی کھیتوں میں بھی کام کر رہے تھے۔ اسی دوران مہندی گاؤں کے ایک پاگل نوجوان نے کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین اور لوگوں پر لاٹھی سے حملہ کرنا شروع کر دیا۔ لوگ پاگل کے اچانک حملے سے ڈر کر ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ اسی دوران پاگل نے ظفر نامی شخص کے سر پر ڈنڈے سے وار کرنا شروع کر دیا۔ جس سے ظفر زمین پر گر پڑا۔ یہ دیکھ کر ظفر کا بیٹا سونو باپ کو بچانے کے لیے بھاگا اور پاگل نے سونو پر بھی حملہ کردیا۔ جس کی وجہ سے سونو شدید زخمی ہو گیا۔ اس دوران اسے بچانے کے لیے بھاگنے والے کسان لالہ کو بھی ڈنڈے سے مارا پیٹا گیا اور لالہ کو آگ لگا کر زندہ جلا دیا۔