لکھنو: ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے اے پی عبداللہ کٹی نے کہا کہ اتر پردیش سے عازمین حج کی تعداد زیادہ رہتی ہے۔ حج ہاؤس میں ہم نے تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا کچھ کمیاں تھیں جس کو درست کرنے کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہاں کے سکریٹری ایس پی تواری کی قیادت میں تقریبا 8200 عازمین حج سفر حج پر روانہ ہو چکے ہیں، جن میں سے بیشتر لوگ مدینہ منورہ جا چکے ہیں اور تمام تر انتظامات پختہ کیے گئے ہیں کچھ شکایتیں تھیں جن کو دور کیا گیا ہے۔ آئندہ ایسی شکایتیں نہ ہوں اس کے لیے بھی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل کینٹین میں دوگنے قیمت پر کھانے فروخت کرنے پر اور کھانے کے معیار پر کئی اہم سوال کھڑے ہوئے تھے اور عازمین حج کو بھیجنے کے لیے آنے والی عوام کے لیے باہر ٹینٹ کا انتظام کیا گیا تھا جہاں صاف صفائی کا بہتر انتظام نہیں تھا حج ہاؤس میں باتھ روم میں صاف صفائی کا انتظام نہیں تھا۔