ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جنوبی کشمیر میں وندے بھارت ایکسپریس کا ہالٹ کیوں نہیں؟ اننت ناگ کے لوگوں کا حکومت سے سوال - VANDE BHARAT EXPRESS

دہلی سے سرینگر براہ راست ریل خدمات شروع ہونے جا رہی ہیں۔ اننت ناگ کے شہریوں نے سرکار سے ایک مطالبہ کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 11 hours ago

اننت ناگ(میر اشفاق): کشمیر اور دہلی کے بیچ براہ راست ریل خدمات، وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی یوم جمہوریہ کے موقع پر کرنے جا رہے ہیں۔ یہ تاریخی دن وادی کشمیر کو ریل رابطے کے ذریعہ جوڑنے کے لئے یاد کیا جائے گا۔ ملک کی راجدھانی کے ساتھ براہ راست ٹرین رابطہ وادی کشمیر کے لوگوں کا خواب تھا اور جلد ہی یہ خواب شرمندہ تعبیر ہونے جارہا ہے۔

اس تاریخی قدم کا وادی کشمیر میں خیر مقدم کیا جارہا ہے کیونکہ آج کے جدید دور میں بھی کشمیری عوام کو یہ سہولت دستیاب نہیں تھی۔ خاص کر موسم سرما کے دوران یہاں کے لوگوں کو وادی سے نقل و حمل کے لیے سڑک سے سفر کرنا کافی مشکل ہو رہا تھا۔

لوگوں کا ماننا ہے کہ براہ راست ٹرین خدمات شروع ہونے سے جہاں تجارت کو کافی فروغ ملے گا وہیں کشمیر کی سیاحت کو بھی تقویت ملے گی۔

اننت ناگ میں ہالٹ نہیں رکھنے سے عوام میں ناراضگی (ETV Bharat)

تاہم ٹرین کا ہالٹ کئی اہم مقامات پر نہ رکھنے سے عوامی حلقوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں بھی اس ٹرین کا ہالٹ نہ رکھنے سے مختلف طبقات سے جڑے لوگ مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اننت ناگ ضلع ایک تاریخی اور بڑا ضلع ہے۔ سیاحت اور کاروبار کے لحاظ سے یہ کافی اہمیت کا حامل ہے۔ وہیں اس ضلع میں ہر برس لاکھوں کی تعداد میں امرناتھ یاتری بھی آتے ہیں ۔

ایک مقامی نوجوان نے کہا کہ، وہ براہ راست ٹرین خدمات پر سرکار کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،اس قدم سے ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھل جائیں گی ،اس سے نہ صرف عام عوام بلکہ طلباء، کاروباریوں اور سیاحوں کو کافی فائدہ پہنچے گا، تاہم اننت ناگ ضلع میں ٹرین کا ہالٹ نہ رکھنا مایوس کن ہے۔

اور ایک مقامی نوجوان کا کہنا ہے کہ، ملک کی دیگر ریاستوں کے ساتھ براہ راست ٹرین جُڑ جانے سے کشمیر میں ایک نئی تبدیلی آنے کی امید ہے ،اس سے ہر طبقہ سے جڑے افراد مستفید ہونگے اور روزگار کے وسائل کھل جائیں گے۔ تاہم اننت ناگ ضلع میں ٹرین کا ہالٹ ہونا ضرروی ہے۔ نوجوان نے سرکار سے اپیل کی کہ وہ اس مطالبہ پر سنجیدگی سے غور کریں۔

واضح رہے کہ نئی دہلی سے سری نگر تک براہ راست ریل سروس شروع کرنے کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ 8 جنوری کو کٹرہ سے بانہال روٹ پر وندے بھارت ایکسپریس تیز رفتار ٹرین کا کامیاب ٹرائل کیا گیا ہے۔ ٹرین نے کٹرہ کے شری ماتا ویشنو دیوی ریلوے اسٹیشن سے بانہال تک 110کلو میٹر کا فاصلہ 1 گھنٹہ 10 منٹ میں طے کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.