اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر: دلہن نے شادی میں پسٹل سے کئی راؤنڈ فائرنگ کی، ویڈیو وائرل - Muzaffar Nagar - MUZAFFAR NAGAR

مظفر نگر ضلع کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں ایک دلہن اپنی شادی کے موقع پر دولہے کے ساتھ پسٹل سے کئی راؤنڈ فائر کرتی نظر آرہی ہے۔

دلہن نے شادی میں پسٹل سے کئی راؤنڈ فائرنگ کی، ویڈیو وائرل
دلہن نے شادی میں پسٹل سے کئی راؤنڈ فائرنگ کی، ویڈیو وائرل

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 24, 2024, 8:04 PM IST

مظفرنگر: دلہن نے شادی میں پسٹل سے کئی راؤنڈ فائرنگ کی، ویڈیو وائرل

مظفر نگر: اترپردیش کے مظفر نگر ضلع میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں ایک دلہن اپنی شادی کے موقع پر دولہے کے ساتھ پسٹل سے کئی راؤنڈ فائر کرتی نظر آرہی ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس بھی اس معاملے میں حرکت میں آگئی، جس کے باعث پولیس نے فوری طور پر اس معاملے میں نامعلوم دولہا اور دلہن کے خلاف دفعہ 290 اور 336 کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم دولہا دلہن کی گرفتاری کے لیے دھرپکڑ شروع کر دی۔ اطلاعات کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ 14 فروری کو باغپت ضلع سے مظفر نگر ضلع کے کھتولی کوتوالی علاقے میں واقع دودھلی گاؤں میں ایک بارات آئی تھی۔

غور طلب ہو کہ شادی کی اس تقریب کے دوران دولہا کے ساتھ مل کر دلہن نے پسٹل سے کئی راؤنڈ فائرنگ کی تھی، فائرنگ کے دوران کسی نے اس ویڈیو کو اپنے موبائل میں قید کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا تھا۔ جس کے بعد وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے اس معاملے میں نامعلوم دولہا اور دلہن کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم دولہا اور دلہن کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے سی او کھتولی یتیندر نگر نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے، جس میں ایک دلہن فائرنگ کر رہی ہے، اس وائرل ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کھتولی پولس اسٹیشن میں متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر یہ ویڈیو گاؤں دودھالی تھانہ کھتولی کا ہے۔ اس حوالے سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات میں جو بھی شواہد اکٹھے کیے جائیں گے اس کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details