اردو

urdu

ETV Bharat / state

علیگڑھ نمائش کا افتتاح اب یکم فروری کو ہوگا

Aligarh exhibition will be inaugurated on February 1۔ 28 جنوری کو ہونے والا ضلع علیگڑھ میں ریاستی صنعتی اور زرعی نمائش کا افتتاح اب یکم فروری کو ہوگا، تیاریوں کے معائنہ کے دوران علیگڑھ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے تعمیراتی کاموں میں سست رفتاری اور کوتاہیوں پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

aligarh exhibition will inaugrated on 1 feburary
aligarh exhibition will inaugrated on 1 feburary

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 23, 2024, 11:57 AM IST

Updated : Jan 23, 2024, 12:52 PM IST

علیگڑھ:ضلع علیگڑھ میں یکم فروری سے شروع ہونے والی ریاستی صنعتی اور زرعی نمائش (علیگڑھ نمائش) کے سلسلہ میں چل رہی تیاریوں کا معائنہ کرنے علیگڑھ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اندرا وکرم سنگھ نمائش کے میدان پہنچے۔ معائنہ کے دوران انہوں نے تعمیراتی کاموں میں سست رفتاری اور کوتاہیوں پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ ضلع مجسٹریٹ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نمائش میں تین دن کی توسیع کی گئی ہے لیکن 28، جنوری کو مجوزہ افتتاح کی طرح تیاریاں کی جائیں، یکم فروری کو جب نمائش کھلتی ہے تو آنے والوں کا ہجوم نظر آنا چاہیے۔ ضلع مجسٹریت نے ٹینٹ، تہ بازاری، ہورڈنگ کے ٹھیکیداروں وغیرہ کو بلا کر سختی سے ہدایت دی کہ سبھی تیاریاں وقت پر مکمل کی جائیں۔ انہوں نے بیت الخلا کی تعمیر کی سست رفتاری پر بھی شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

علیگڑھ نمائش کا افتتاح اب یکم فروری کو ہوگا

یہ بھی پڑھیں:

لکھنؤ کے ایک بچہ کی جان بچانے کے لیے 26 کروڑ کے انجیکشن کی ضرورت، اہل خانہ پریشان

وہیں نمائش کے استقبالیہ گیٹ پر ناموں کے اندراج میں سست روی پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔ انڈسٹریل روم میں صرف انڈسٹری سے متعلقہ کاموں کے لیے اسٹالز الاٹ کرنے کی ہدایت دی، تہ بازاری میں بھی سست کام پر ضلع مجسٹریٹ نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اے ڈی ایم سٹی امیت کمار بھٹ، نمائش بابو ارپیت شرما وغیرہ موجود تھے۔ واضح رہے کہ علیگڑھ نمائش کی تاریخ 145 برس پرانی ہے۔ تحریک آزادی کے دوران ہندو ومسلم اور دیگر طبقات نمائش میدان میں جمع ہوئے اور انگریزوں کے خلاف محاذ کھڑا کیا۔ علی گڑھ نمائش گراؤنڈ میں مسجد کے ساتھ مندر بھی موجود ہے۔ علی گڑھ نمائش کا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بھی گہرا تعلق ہے۔ نمائش میں آج بھی اے ایم یو کے تیسرے وائس چانسلر نواب محمد مزمل خاں کے نام سے ایک بڑا اور عمدہ "مزمل گیٹ" موجود ہے اور اے ایم یو کے بانی سر سید احمد خان نے فروری 1894 کو اسی نمائش میں محمڈن اینگلو اورینٹل کالج کے چندے کے لیے ایک ناٹک بھی کیا تھا۔

Last Updated : Jan 23, 2024, 12:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details