اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2024, 12:26 PM IST

ETV Bharat / state

تلنگانہ وقف بورڈ کے چئیرمین سید عظمت اللہ حسینی نے حج ہاوس کا دورہ کیا

تلنگانہ وقف بورڈ کے نومنتخب چئیرمین سید عظمت اللہ حسینی نے حیدرآباد میں واقع حج ہاوس پہنچے اور وہاں کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں جو ذمہ داری ملی ہے، اسے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ہمارا مقصد وقف املاک کو ناجائز قبضے سے نجات دلانا ہے۔

تلنگانہ وقف بورڈ کے چئیرمین سید عظمت اللہ حسینی نے حج ہاوس کا دورہ کیا
تلنگانہ وقف بورڈ کے چئیرمین سید عظمت اللہ حسینی نے حج ہاوس کا دورہ کیا

تلنگانہ وقف بورڈ کے چئیرمین سید عظمت اللہ حسینی نے حج ہاوس کا دورہ کیا

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ وقف بورڈ کے چئیرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سید عظمت اللہ حسینی نے حیدرآباد کے نامپلی میں واقع حج ہاوس کا دورہ کیا۔ انہوں نے اپنے چیمبر میں چیرمین وقف بورڈ کی حیشیت سے جائزہ لیا۔ اس موقعے پر نومنتخب وقف بورڈ کے چئیرمین کے ہمراہ رکن اسمبلی ورنگل ویسٹ ناینی راجندر ریڈی اور وقف بورڈ چیف ایکزیکٹیو آفیسر خواجہ معین الدین بھی موجود تھے۔

اس موقعے پر چیرمین ریاستی وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اوقاف مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ وقف املاک کے تحفظ کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کریں گے۔ اس کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لئے موٹر لایحہ عمل طے کرتے ہوئے اقدامات کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد میں ایک اور کتاب میلہ

انہوں نے کہاکہ تاکہ آنے والی نسلیں بہترین کاموں کی وجہ سے ہمیں یاد کر سکیں۔تمام لوگوں کو ایک ساتھ لے کر چلنا ہے۔لوگوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی کوشش کی جائے گی۔بورڈ کے ساتھ ذمہ داران کے دور میں جہاں ترقیاتی کام رکا تھا ہم وہاں سے دوبارہ شروع کریں گے۔تمام لوگوں کے مشورے پر عمل کیا جائے گا۔مسٹر جی وویک وینکٹ سوامی رکن اسمبلی چنور نے بھی حج ہاوس نامپلی پہنچ کر سید‌ عظمت اللہ حسینی کو مبارکباد پیش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details