بیدر: سید منصور قادری کرناٹکا اسٹیٹ حج کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔ سید منصور احمد قادری انجینئر سیکریٹری انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہیں کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کا رکن نامزد کیے جانے پر وہ سب سے پہلے اللہ تبارک و تعالیٰ سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ 25 سالوں سے ضلع بیدر کے حاجیوں کی خدمت کرتے آرہے تھے۔ اب اللہ تعالیٰ نے ساری ریاست کے حاجیوں کی خدمت کا موقع دیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے ریاست کرناٹک کے وزیر حج و بلدی نظم و نسق جناب رحیم خان صاحب اور وزیر اقلیتی بہبود بی زیڈ ضمیر احمد خان صاحب سے بھی اظہار تشکر کیا کہ اُنہوں نے اُن کو اس قابل سمجھا اور اسٹیٹ حج کمیٹی میں خدمات کا موقع فراہم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: