اورنگ آباد: مہاراشٹرا میں اورنگ آباد شہر کے مضفاتی علاقے پڑیگاؤں میں واقع مصباح کالونی میں معمولی بات کو لے کر سنی مسلمان اور قادیانی فرقے کے لوگوں میں زبردست تصادم ہوا۔ دونوں طبقہ کے لوگوں میں پتھراؤ بھی ہوا جس کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ چھاؤنی پولس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور دونوں فرقوں کے 38 افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگ آباد شہر کے مضفاتی علاقے پڑیگاؤں میں واقع مصباح کالونی میں سنی مسلمان اور قادیانی فرقے کے بچوں کے بیچ لڑائی جھگڑا ہوا، جس کے بعد معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ دونوں طبقے کے لوگوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤں کیا۔
اورنگ آباد میں سنی مسلم اور قادیانی طبقہ میں تصادم - face to face in Aurangabad
Sunni Muslim and Qadiani sects face to face in Aurangabad سنی مسلم طبقہ کے افراد نے قادیانی فرقہ کے لوگوں پر گھروں میں داخل ہو کر مار پیٹ کرنے اور خواتین کے ساتھ گالی گلوج کا الزام عائد کیا۔
Published : Jan 23, 2024, 7:08 PM IST
سنی مسلم طبقہ کے افراد نے قادیانی فرقہ کے لوگوں پر گھروں میں داخل ہو کر مار پیٹ کرنے اور خواتین کے ساتھ گالی گلوج کا الزام عائد کیا۔ کشیدگی کو دیکھتے ہوئےعلاقہ میں پولسی کی بھارتی جمیعت کو تعینات کردیا گیا۔ تصادم میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ پولیس نے اس واقعہ کے بعد متعدد لوگوں پر اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے۔
واضح رہے کہ پڑھے گاؤں میں رہنے والے مسلمانوں نے قادیانی طبقہ پر غنڈہ گردی کا الزام عائد کیا۔ قبل ازیں دس بارہ سال پہلے بھی قادیانی طبقہ کی جانب سے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد شہر کے حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔