اردو

urdu

ETV Bharat / state

سندروتی مہیلا کالج کی طالبات نے پینٹنگس کے ذریعہ دیا کثرت میں وحدت کا پیغام - Programme On Unity in Diversity - PROGRAMME ON UNITY IN DIVERSITY

ضلع بھاگلپور میں واقع مشہور تعلیمی ادارہ سندروتی مہیلا کالج میں 75واں یوم تاسیس کے موقع پر مختلف طرح کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں اسی کے تحت پیر کو ڈرائنگ مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔

سندروتی مہیلا کالج کی طالبات نے پینٹنگس کے ذریعہ دیا کٹرت میں وحدت کا پیغام
سندروتی مہیلا کالج کی طالبات نے پینٹنگس کے ذریعہ دیا کٹرت میں وحدت کا پیغام (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 13, 2024, 5:27 PM IST

بھاگلپور:سندروتی مہیلا کالج کا 75واں یوم تاسیس منا رہا ہے۔ اس موقع پر ادارے میں مختلف طرح کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں اسی کے تحت پیر کو ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا عنوان دیا گیا تھا کثرت میں وحدت۔ اس بارے میں ثقافتی پروگرام کی کنوینر ڈاکٹر آشا کماری نے پروگرام کی تفصیلات بھی بتائیں۔

سندروتی مہیلا کالج کی طالبات نے پینٹنگس کے ذریعہ دیا کٹرت میں وحدت کا پیغام (etv bharat)

اور موضوع پر کالج کی طالبات نے اپنی پسند کے مطابق مختلف قسم کی دلکش پینٹنگس بنائیں اور "یونیٹی اِن ڈائورسٹی" کے پیغام کو کینوس پر اتارتے ہوئے محبت ک پیغام عام کرنے کی کوشش کی۔

اس ڈرائنگ مقابلے میں بڑی تعداد میں طالبات نے شرکت کی اور اپنے جمالیاتی حس اور فننون لطیفہ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ انہوں نے یونیٹی ان ڈائورسٹی کو صفحہ قرطاس پر خوبصورت انداز میں پیش کرنے کے ساتھ ہی یہ پیغام بھی دیا کہ ہمارے خوبصورت ملک میں سبھی مذاہب کے ماننے والے رہتے ہیں، لہذا یہ ضروری ہے کہ ہم ایک دوسرے مذاہب کے عقیدت و احترام کریں اور امن آشتی اور بھائی چارگی کے ساتھ زندگی گزاریں۔

یہ بھی پڑھیں:گیا میں مسلم کاریگر برسوں سے بنا رہے ہیں قومی پرچم

بھاگلپور کے تلکا مانجھی یونیورسٹی کے ماتحت چلنے سندروتی مہیلا کالج شہر ایک با وقار ادارہ ہے۔ گزشتہ 75 سالوں سے طالبات میں علم میں شمع روشن کرتے ہوئے با اختیار بنانے میں سرگرم عمل ہے۔امید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں مزید طالبات یہاں اعلی تعلیم حاصل کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کریں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details