اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارش کے دنوں میں جان خطرے میں ڈال کر بحر عرب میں کی جارہی ڈیزل کی اسمگلنگ - Diesel Smuggling In Arabian Sea - DIESEL SMUGGLING IN ARABIAN SEA

بارش کے موسم میں بحر عرب میں کشتیوں کے ڈوبنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ باوجود اس کے بحر عرب میں بڑے جہازوں سے چھوٹی بوٹ کے ذریعے ڈیزل کی اسمگلنگ کی جاتی ہے۔ ممبئی سے متصل رائے گڑھ پولیس نے ڈیزل کی اسمگلنگ کرنے والے گینگ کے کئی کارکنان کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ جانیے تفصیلی رپورٹ

Smuggling of diesel in the Arabian Navy is being done at risk of life during rainy days
بحر عرب میں کی جارہی ڈیزل کی اسمگلنگ (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 25, 2024, 2:15 PM IST

ممبئی:ممبئی سے متصل ضلع رائے گڑھ میں رائے گڑھ پولیس نے ڈیزل کی غیر قانونی اسمگلنگ کے الزام میں چار ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ رائے گڑھ ایس پی سومناتھ گھارگے کے مطابق ملزمین کے پاس سے 33 ہزار لیٹر ڈیزل ضبط کیا گیا ہے۔ جس کی قیمت بھارتی بازار میں 36 لاکھ سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

بحر عرب میں کی جارہی ڈیزل کی اسمگلنگ (ETV Bharat Urdu)
رائے گڑھ پولیس نے رائے گڑھ کے ریوس جیٹی پر غیر قانونی طور پر ڈیزل کی اسمگلنگ کرنے والی ایک کشتی سے اسمگلنگ کیا ہوا یہ ڈیزل اور اسمگلنگ کے لیے استعمال کئی جانے والے ساز و سامان بھی ضبط کیے گئے ہیں گرفتار ملزمین کی شناخت گنیش کاشی ناتھ کولی (40)، ونائک نارائن کولی (45)، گجانن اتمارام کولی (45) اور مکیش نشاد کے طور پر کی گئی ہے۔
بارش کے دنوں میں جان جوکھم میں ڈال کر بحر عرب میں کی جارہی ڈیزل کی اسمگلنگ (ETV Bharat Urdu)

دراصل، کچھ دن پہلے رائے گڑھ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ سمندری راستے کا استعمال کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر ڈیزل کی اسمگلنگ کر رہے ہیں۔ اطلاع ملنے کے بعد، رائے گڑھ کے پولس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) سومناتھ گھارگے نے مقامی کرائم برانچ افسران کے ساتھ سات پولیس افسران کی ایک ٹیم کی تشکیل کی اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ریواس جیٹی پر کئی دنوں تک جال بچھا رکھا۔ جیٹی پر آنے جانے والے لوگوں کی ہر سرگرمی پر نظر رکھی گئی۔ اسی بیچ اسمگلنگ کیے ہوئی ڈیزل سے لیسایک بوٹ منڈاوا کے ساحل پر آرہی ہے۔ پولیس نے جب تفتیش کی تو پتہ چلا کہ اس بوٹ میں ڈیزل ہے۔

بارش کے دنوں میں جان جوکھم میں ڈال کر بحر عرب میں کی جارہی ڈیزل کی اسمگلنگ (ETV Bharat Urdu)
بارش کا موسم شروع ہوتے ہے سمندر میں چھوٹی بوٹ کی ہر سرگرمیوں پر روک لگا دی جاتی ہے۔ یہی نہیں ماہی گیری اور اس پیشے سے وابستہ ماہی گیروں کو بھی بارش کے موسم میں سمندر میں مچھلیوں کے شکار پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔ ایسا اس لیے کیا جاتا ہے کہ بارش کے سبب سمندر میں تیز اور طوفانی لہریں اور پانی کی سطح اونچی ہونے کے سبب کوئی جانی یا مالی نقصان نہ ہو۔ لیکن ان سب کے باوجود بحر عرب میں آئل مافیا سرگرم ہیں۔ آئل مافیاؤں نے ممبئی متصل دوسری ساحلی شہروں میں بڑے پیمانے ڈیزل کی اسمگلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ سبکدوش ای سی پی راجیندر تریویدی کہتے ہیں کہ سمندر میں یہ گینگ طویل مدت سے سرگرم ہیں اور کئی محکمہ بھی اس کے لیے اپنی آنکھیں بند رکھتے ہیں۔ وہ باخبر ہونے م باوجود بےخبر رہتے ہیں۔ اس سے پہلے ممبئی پولیس نے ڈیزل اسمگلنگ کرنے والی گینگ کے ماسٹر مائنڈ راجو پنڈت پر کارروائی کرتے ہوئے مکوکا جیسے سخت قوانین کے تحت گرفتار کیا تھا۔ پنڈت کو گزشتہ برس جیسے ہی ضمانت ملی پنڈت نے پھر سے ڈیزل اسمگلنگ کا یہ گورکھ دھندہ شروع کر دیا۔ اُس کے خلاف ساحلی علاقوں میں دو ایف آئی آر بھی درج ہوئی ہے۔ ممبئی پولیس نے پنڈت کی ضمانت خارج کرنے کے لیے مكوکا کورٹ کو خط لکھا ہے۔ فی الحال رائے گڑھ پولیس اب اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ بحر عرب میں ڈیزل کی اسمگلنگ ایسے کون کون سے لوگ شامل ہیں جو خود تو زمین پر رہتے ہیں لیکن انکی گینگ کے کارکنان سمندر میں سرگرم ہے۔ پولیس اس بات کہ بھی پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس گینگ بدنام زمانہ اسمگلر راجو پنڈت اور اشتیاق تو شامل نہیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details