اردو

urdu

ETV Bharat / state

سکم: میلے میں ٹینکر نے بھیڑ کو روندا، تین افراد ہلاک، متعدد زخمی

سکم پولیس اور انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق یہ حادثہ ہفتہ کی رات آٹھ بجے کے قریب پیش آیا۔ اس حادثے میں بے قابو ٹینکر کے نیچے آکر تین افراد ہلاک ہوگئے۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 11, 2024, 10:07 AM IST

Updated : Feb 11, 2024, 12:36 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

گنگٹوک(سکم): سکم کے رانی پل علاقے میں سنیچر کی رات کو دودھ لے جا رہا ایک ٹینکر نے بے قابو ہونے کے بعد میلے میں بھیڑ کو روند ڈالا جس میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ ٹینکر کے بھیڑ میں گھسنے کی وجہ سے تین لوگ گاڑی کے پہیوں کے نیچے آکر ہلاک ہوگئے۔ متعدد زخمی ہوئے جن میں سے کئی لوگوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

سکم پولیس اور انتظامیہ کے مطابق یہ حادثہ ہفتہ کی رات تقریباً 8 بجے پیش آیا۔ سکم میں رانی پول کے قریب ایک میدان میں تمبولا میلہ لگا تھا۔ میلے کے بیچ دودھ لے جا رہا ایک ٹینکر بے قابو ہو گیا اور میلے میں گھس کر کئی لوگوں کو کچل دیا۔ اس حادثے میں تقریباً 20 لوگ زخمی ہوئے ہیں جن میں کئی لوگوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ٹینکر سلی گڑی کی طرف جا رہا تھا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ٹینکر نے پہلے میلے کے میدان کے کنارے کھڑی تین چھوٹی چار پہیہ گاڑیوں کو ٹکر ماری، پھر وہ میلے میں لوگوں کے ہجوم میں گھس گیا۔ اس دوران بھیڑ پر تین کاریں چڑھ گئیں جس کی وجہ سے پورے میلے میں افراتفری مچ گئی۔

مزید پڑھیں: آندھرا پردیش میں سڑک حادثہ، چھ افراد ہلاک

پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے موقعے پر پہنچ کر زخمیوں کو بچایا اور منی پال اسپتال میں داخل کرایا۔ تاہم ٹینکر کے بے قابو ہونے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ اس میں ڈرائیور کی غلطی تھی یا کوئی تکنیکی خرابی، یہ بات پولس کی جانچ کے بعد معلوم ہو سکتی ہے۔ ادھر سکم انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو فوری اور مناسب علاج فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

Last Updated : Feb 11, 2024, 12:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details