ETV Bharat / state

گیا: سی پی آر تکنیک سے واقف ہورہے ہیں اسکول کے طلبہ - Methods to teach schoolchildren - METHODS TO TEACH SCHOOLCHILDREN

گیا میں اسکول کے طلبہ کو سی پی آر کی تربیت دی جارہی ہے تاکہ وہ وقت پڑنے پر اپنے پرائے کی جان بچا سکیں۔

گیا: سی پی آر تکنیک سے واقف ہورہے ہیں اسکول کے طلبہ
گیا: سی پی آر تکنیک سے واقف ہورہے ہیں اسکول کے طلبہ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2024, 7:22 PM IST

گیا: ریاست بہار کے شہر گیا کے کٹاری ہل روڈ پر واقع شانتی نکیتن اکیڈمی میں سی پی آر کا انعقاد کیا گیا تھا، کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن (سی پی آر) ایک ابتدائی طبی امداد کی تکنیک ہے جب کسی شخص کی سانس لینا یا دل کی دھڑکن رک جاتی ہے تب اس ترکیب کو اپنایا جاتا ہے۔ سی پی آر ایک طرح سے تھیرے پی ہے، جسکا استعمال انسان کی سانس رکنے پر ہاتھ سے سینے کو ایک خاص تکنیک اور انداز میں دبایا جاتا ہے، اس سے فائدے بھی ہوتے ہیں۔

سی پی آر کا مقصد خون کی گردش کو کم کرنا اور سانس لینے کو بحال کرنا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق سی پی آر کسی کی جان بچا سکتا ہے اور یہ ایک ہنر ہے جسے کوئی بھی سیکھ سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسکول کے طلبہ کو بھی اسکی تربیت دی جارہی ہے جسکا وہ استعمال وقت پر کر سکتے ہیں۔ شاننتی نیکتن اسکول میں سی پی آر تربیتی پروگرام کا انعقاد یو ایس وی دوا کمپنی کی جانب سے شانتی نیکتن اسکول کے زیر انتظام ہوا تھا، اسکول کے چیئرمین ہری پرپن کی موجودگی اور شہر گیا کے مشہور ڈاکٹر نیرج کمار کی قیادت میں اس تربیتی پروگرام کا انعقاد ہوا تھا-

ڈاکٹر نیرج کمار نے سی پی آر کی مشقیں کروائیں اور پروگرام سے خطاب بھی کیا۔ اس تقریب کے انعقاد میں یو ایس وی کمپنی کے شیلیندر سنہا اور منیش بھی موجود تھے۔ چیرمین ہری پرپن نے ڈاکٹر نیرج کمار کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اسکول کے طلباء کو زندگی بچانے والی اور زندگی بخش تعلیم کا اہتمام کرنے اور فراہم کرنے کے لیے پیش پیش رہے، اس دوران ڈاکٹر نیرج نے طلبہ کو تکنیک بتاتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تربیت بیرون ملک کے طلبہ کے لئے اسکولوں میں انتظام ہوتا ہے لیکن اپنے یہاں عوامی سطح پر نہیں ہے-

یہ بھی پڑھیں: درگا پوجا کے پرامن اختتام کےلئے مسلم فرقہ بھی متحرک - Durga Puja in peaceful atmosphere

طلبہ کو اس طرح کی تربیت دی جائے گی تو وہ زمہ دار شہری بنیں گے اور جہاں کہیں بھی اس طرح کا معاملہ پیش ہوگا تو وہ فوری طور پر اس تکنیک کے ذریعے دوسرے شخص کی زندگی بچا سکتے ہیں۔ واضح ہو کہ ڈاکٹر نیرج کمار نے شانتی نیکتن اسکول کے ساتھ ملکر اس طرح کی پہل شروع کی ہے اور اسکا آغاز اسکولوں سے کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.