ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا - Drug Peddle arrest in Pulwama

پلوامہ پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبصہ سے 5.81 گرام ہیروئین اور نقد رقم برآمد کرلی۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

پلوامہ : جموں و کشمیر پولیس معاشرے سے منشیات کو حتم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پلوامہ پولیس نے ٹینگپونہ پلوامہ میں ناکہ چوکی پر ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ ناکہ بندی کے دوران ایک شخص کو مشکوک حالات میں دیکھا گیا، جس کے بعد پولیس نے اسے حراست میں لیکر جب اس کی تلاشی لی تو اس کے قبضہ سے 5.8 گرام وزنی منشیات اور 14000 روپے نقدی برآمد ہوئی۔

پولیس نے اس شخص کی شناخت ہلال احمد شیخ ولد غلام قادر شیخ ساکن ٹینگپونہ کے بطور کی ہیں۔ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص نے برآمد شدہ مواد کا کوئی معقول جواز پیش نہیں کیا جبکہ اس شخص پر ہیروئن کی غیر قانونی تجارت میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ علاقے کے نوجوانوں کو منشیات کی لت میں مبتلا کرنے کے لیے مذکورہ ممنوعہ اشیاء کو اونچے نرخوں پر فروخت کیا جارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کولگام پولیس نے دومنشیات فروشوں کو گرفتار کیا - DRUG PEDDLERS ARRESTED

وہیں پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 199/2024 U/S 8/22 NDPS ایکٹ پولس اسٹیشن پلوامہ میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہیں۔ پلوامہ پولیس نے عوام سے گزارش ہے کہ ہوشیار رہیں اور منشیات کی فروخت کی کسی بھی معلومات کو پولیس کے ساتھ شیئر کریں تاکہ فوری کارروائی کی جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.