اردو

urdu

ETV Bharat / state

بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے لیے منتخب ہونے پر شگوفی پروین کو اعزاز سے نوازا گیا - Shagufi Parveen honoured - SHAGUFI PARVEEN HONOURED

بھاگلپور سے تعلق رکھنے والی کزا کراش کھلاڑی شگوفی پروین کے بین الاقوامی چیمپئن شپ کے لیے منتخب ہونے پر ہونہار کھلاڑی کے اعزاز میں ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔

بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے لیے منتخب ہونے پر شگوفی پروین کو اعزاز سے نوازا گیا
بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے لیے منتخب ہونے پر شگوفی پروین کو اعزاز سے نوازا گیا (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2024, 11:59 AM IST

بھاگلپور : ریاست بہار کے بھاگلپور شہر سے تعلق رکھنے والی کزا کراش کھلاڑی شگوفی پروین کے اعزاز میں شاہینہ ایجوکیشن ٹرسٹ کی طرف سے ایک اعزازی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اس ہونہار کھلاڑی کو کزا کراش کے بین الاقوامی چیمپئن شپ کے لیے منتخب کیے جانے پر مبارک باد دی گئی اور گلپوشی کی گئی ساتھ ہی انہیں شال پیش کرتے ہوئے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے لیے منتخب ہونے پر شگوفی پروین کو اعزاز سے نوازا گیا (ETV Bharat)

ایک معمولی گھرانے سے تعلق رکھنے والی شگوفی پروین کا انتخاب اگلے مہینے قزاقستان میں ہونے والے بین الاقومی چیمپئن شپ کے لیے کزا کراش کھیل میں ہوا ہے۔ اور شگوفی پروین بہار کی اکلوتی کھلاڑی ہیں جنہیں اس ٹورنامنٹ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر شگوفی پروین اور ان کے کوچ کندن کمار نے کہا کہ وہ شہر اور ملک کا نام روشن کرنے کے لیے پوری محنت کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سودیشی کرافٹ میلہ میں لوگوں کی عدم دلچسپی سے دکاندار مایوس - Swadeshi Craft Mela

مقامی لوگ شگوفی پروین کے اس کامیابی پر بیحد خوش ہیں کہ ناکافی سہولیات اور مالی دشواریوں کے باوجود شگوفی نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس موقع پر شگوفی پروین نے بھاگلپور ایتھلیٹکس اسوسی ایشن کے صدر اور دیگر لوگوں کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے آنے والے مالی اخراجات میں ان کا تعاون کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details