اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور ہاٹ میں دلدوز سڑک حادثہ، چار ہلاک،11زخمی

Road Accident in Birbhum بیربھوم ضلع کے رامپور ہاٹ تھانہ کے تحت 14 نمبر قومی شاہراہ ہوئے دلدوز سڑک حادثہ میں چار لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 11 افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 6, 2024, 1:36 PM IST

رامپور ہاٹ میں دلدوز سڑک حادثہ،چار ہلاک،11زخمی
رامپور ہاٹ میں دلدوز سڑک حادثہ،چار ہلاک،11زخمی

رامپور ہاٹ میں دلدوز سڑک حادثہ،چار ہلاک،11زخمی

رامپورہاٹ:مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے رامپور ہاٹ تھانہ کے تحت 14 نمبر قومی شاہراہ ہوئے دلدوز سڑک حادثہ میں چار لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 11 افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور مقامی باشندوں کی مدد سے زخمیوں کو نزدگی ہسپتال میں داخل کرایا ۔شدید طور پر زخمیوں کو بیربھوم کے رامپورہاٹ محکمہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔اس معاملے میں واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔اس حادثے میں چار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔مرنے والوں کی شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد مزدور ہیں۔وہ کھیت مزدوری کے لئے کہیں جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ہماچل: سولن کاسمیٹک فیکٹری میں آتشزدگی، 13 افراد لاپتہ

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ پیچھے آنے والا ایک ٹرک نے مزدوروں سے بھری پیک اپ وین کو ٹکر مار دیا۔موقع پر ہی چار لوگوں کی موت ہوگئی۔زخمیوں میں سے بیشتر افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔مقامی باشندوں نے سڑک حادثے کے بعد احتجاج کیا۔انہوں نے ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details