اردو

urdu

ETV Bharat / state

آل انڈیا ایجوکیشنل موومنٹ کی جانب سے قانون کے موضوع پر سمینار کا انعقاد

Seminar on Islamic Sharia and Modern Law: آل انڈیا ایجوکیشنل موومنٹ کی جانب سے اوکھلا میں واقع تسمیہ ہال میں اپنی قانونی تعلیمی سیریز کے ایک حصہ کے طور پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع 'اسلامی شریعت اور جدید قانون، آئین اور قانونی ڈھانچہ' رکھا گیا تھا۔

Seminar on the subject of Law organized by All India Educational Movement
Seminar on Islamic Sharia and Modern Law organized by All India Educational Movement

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 16, 2024, 2:23 PM IST

نئی دہلی:پروگرام کی صدارت ہمالیہ ویلنس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فاروق نے کی، جہاں تنظیم کے صدر اور مانو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر خواجہ ایم شاہد نے افتتاحی خطاب کیا۔ مقررین میں جامعہ ملیہ اسلامیہ لا فیکلٹی کے ڈین پروفیسر کہکشاں دانیال، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر قاسم رسول الیاس، دارالقضاء سے ڈاکٹر تبریز عالم قاسمی اور سپریم کورٹ کے وکیل ایم آر شمشاد تھے۔ جب کہ جماعت اسلامی ہند کی شریعہ کونسل کے سکریٹری ڈاکٹر رضی الاسلام نے بھی شرکت کی۔ افتتاحی خطاب میں تنظیم کے صدر پروفیسر خواجہ ایم شاہد نے اس موضوع کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اسے وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر شریعت ایکٹ 1937 کو مرتب کر لیا جائے تو اس کی قانونی تشریح کا دائرۂ کار تنگ ہو جائے گا۔

کلیدی مقرر کی حیثیت سے اسلامی اسکالر مفتی ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی نے وراثت پر روشنی ڈالی اور اس تشویش کا اظہار کیا کہ وراثت کا اسلامی قانون یکساں سول کوڈ (یو سی سی) سے متاثر ہوتا ہے۔ پروفیسر کہکشاں دانیال نے شریعت ایکٹ اور تین طلاق کے مطابق بچے کو گود لینے کے حق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دہلی ہائی کورٹ نے بھی کئی معاملات میں تین طلاق کو یکساں مانا ہے۔ اگر ہم طلاق بدعت پر بروقت اقدامات کرتے تو یہ کبھی مجرمانہ زمرے میں نہ آتا اور کسی اسلامی ملک میں بھی ایسا نہیں ہے۔ دیگر مقررین نے بھی انتہائی اہم موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے حاضرین کو مستفید کیا۔

ڈاکٹر فاروق نے اپنے شاعرانہ انداز میں صدارتی تقریر کرکے حاضرین کو مسحور کیا۔ آخر میں مقررین نے موجود لوگوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ پروگرام کا آغاز تنظیم کے خزانچی مظفر علی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، جب کہ سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ اسلم احمد نے مہمانوں اور مقررین کا استقبال اور پروگرام کی نظامت کی، ایڈووکیٹ رئیس احمد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس پروگرام میں تنظیم کے جنرل سیکرٹری عبدالرشید کے ساتھ ایڈووکیٹ افشاں پراچہ، ثمینہ، ایڈووکیٹ افضل الحق، منصور آغا، اعجاز، ایڈووکیٹ ابوبکر صباق، ایڈووکیٹ افروز امام اور لوگوں کی کثیر تعداد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details