احمدآباد:اس سلسلے میں احمد آباد اسکول آف ایجوکیشن کیمپس کے بانی شاہنواز شیخ نے بتایا کہ آج ہم لوگوں نے طلباو طالبات کے ذریعہ بنائے گئے مختلف پروجیکٹوں کی نمائش کا اہتمام کیا۔اس نمائش میں طلبا و طالبات نے اپنی غیر معمولی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمائش کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔
انہوں نے طلبا و طالبات نے ائیر پورٹ سے لے کر عوامی تفریح گاہ۔جنگلات سے متعلق پروجیکٹ کی نمائش کی ۔اس کے علاوہ مسجد ،مدینۃ المنورہ سے لے کر مکہ المکرمہ کعبۃ اللہ کے پروجیکٹ کو نمائش کے لئے لوگوں پیش کئے گئے۔طلبا و طالبات میں پروجیکٹ کی نمائش کو لے کر زبردست جوش و خروش پایا گیا۔