ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں واقع مخدوم ماہمی فلائی اوور یعنی جے جے فلائی اوور پر آج صبح ساڑھے چھ بجے انجمن اسلام الانا انگلش اسکول کے طلباو طالبات کو لے جارہی بس حادثے کا شکار ہوگئی ۔اسی دوران بس جے جے فلائی اوور کے کنارے کی لوہے کی دیوار سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے وقت بس میں 20 اسکولی بچے سوار تھے۔ حادثے کے سبب فلائی اوور میں گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوگئی۔
جے جے فلائی اوور پر اسکول بس حادثے کی شکار،ایک طالب علم زخمی - School Bus Crash In mumbai - SCHOOL BUS CRASH IN MUMBAI
ممبئی میں واقع مخدوم ماہمی فلائی(جے جے فلائی اوور)پر انجمن اسلام الانا انگلش اسکول کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس میں متعدد طالب علم زخمی ہوگئے ۔ان میں ایک طالب علم شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ہوئے ایک سڑک حادثے میں
Published : Jun 27, 2024, 5:41 PM IST
ایک بچہ شدید زخمی ہوا ہے اس کا علاج جاری ہے پایدھونی پولیس تھانے کے سینیئر پی آئی دیشمکھ نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ملزم ڈرائیور نے دوسری گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی اور کنٹرول کھو دیا۔ہم نے ڈرائیور لالو کمار راجبھر کو (24 برس) کو گرفتار کیا ہے۔ وہیں زخمی بچے عرفان جسکی عمر 12 برس ہے اُسے جے جے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اسکا علاج جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ممبئی: گھاٹ کوپر ہورڈنگ حادثہ معاملے میں آئی پی ایس قیصر خالد کو معطل کیا گیا
بس میں سفر کرنے والے بچوں کو بچانے کے لیے ایک BEST گاڑی موقع پر پہنچی، جیسا کہ حادثے کے بعد جاری کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے۔ جے جے فلائی اوور پر حادثے کے بعد بس کو دکھایا گیا ویڈیو قریبی عمارت میں رہنے والے کسی شخص نے شوٹ کیا تھا۔