اردو

urdu

ETV Bharat / state

عآپ لیڈر سنجے سنگھ کا وزیراعظم مودی اور بی جے پی کو چیلنج - sanjay singh on bjp - SANJAY SINGH ON BJP

عام آدمی پارٹی کے رہنما ورکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ گذشتہ روز سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد جیل سے رہا ہوئے ہیں۔ رہا ہوتے ہی انہوں نے عآپ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی اور وزیراعظم مودی پر سخت نکتہ چینی کی۔

sanjay singh address
sanjay singh address

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 4, 2024, 2:21 PM IST

sanjay singh address

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ گذشتہ روز ہی جیل سے رہا ہوئے۔ رہا ہونے کے بعد انہوں نے منیش سسودیا، ستیندر جین اور اروند کیجروال کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ سنجے سنگھ نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ان کی پارٹی کے رہنما اور سربراہ جیل میں ہیں۔ تب تک ہم سب کو 10 گنا زیادہ محنت کرنے کا عزم کرنا پڑے گا۔ یہ جشن منانے کا نہیں بلکہ جدوجہد کا وقت ہے۔

سنجے سنگھ نے بدھ کی رات پارٹی دفتر میں اپنے خطاب میں نہ صرف بی جے پی بلکہ وزیراعظم مودی پر بھی سخت نکتہ چینی کی اور انہیں چیلنج دیا۔ سنجے سنگھ نے پارٹی کارکنوں میں جوش و خروش بھی بھر دیا۔ انہیں ووٹ کی طاقت بتایا اور تمام کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے 10 گنا زیادہ محنت کریں۔

انہوں نے کارکنوں کو بتایا کہ کس طرح بی جے پی پارٹی کو توڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ تقریر کے اختتام پر سنجے سنگھ نے گانا گایا- روکے نہ جو، جھکے نہ جو، مٹے نہ جو، دبے نہ جو ہم وہ انقلاب ہیں ۔ یہ ظلم کا جواب ہے۔ ہم ہر شہید اور ہر غریب کا خواب ہیں۔ اس جارحانہ تقریر اور گانے کے ذریعے وہ کارکنوں میں جوش و خروش پیدا کرنے میں کامیاب رہے۔

واضح رہےکہ عام آدمی پارٹی کانگریس کے ساتھ مل کر انڈیا الائنس کے تحت دہلی، ہریانہ، چندی گڑھ، گجرات اور گوا میں الیکشن لڑ رہی ہے۔ پنجاب میں دونوں پارٹیاں الگ الگ الیکشن لڑ رہی ہیں۔ لوک سبھا انتخابات سے پہلے اروند کیجریوال کی گرفتاری کی وجہ سے بحران پیدا ہوگیا تھا۔ سنجے سنگھ کی رہائی سے پارٹی میں جوش و خروش آگیا ہے۔

سنجے سنگھ کے خطاب کی جھلکیاں

  • عام آدمی پارٹی تحریک سے پیدا ہونے والی پارٹی ہے۔ ہم بی جے پی کے گیدڑ کی باتوں سے نہیں ڈرتے۔
  • پارٹی خواتین کو مفت بس سفر کے ساتھ ساتھ مفت بجلی، پانی، تعلیم اور طبی سہولیات دے رہی ہے۔ اس لیے اسے بدنام کیا جا رہا ہے۔
  • وزیراعلی اروند کیجریوال استعفیٰ نہیں دیں گے۔ جیل سے حکومت چلائیں گے۔
  • بی جے پی نے اپنی پارٹی میں ان لوگوں کو شامل کیا جن پر کروڑوں روپے کی بدعنوانی کا الزام تھا۔
  • ایک دن ہمارے تمام رہنما سچائی کے ساتھ رہا ہوں گے اور جیل کے تالے ٹوٹ جائیں گے۔
  • بی جے پی نے شراب کے تاجر شرت ریڈی سے 55 کروڑ روپے کی رشوت لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details