اردو

urdu

ETV Bharat / state

میونسپل انتظامیہ عدم توجہی، سہولیات کے فقدان کے خلاف مقامی باشندوں کا خاموش احتجاج - Silent Protest At Roshan Gate - SILENT PROTEST AT ROSHAN GATE

اورنگ آباد کے راشن گیٹ اور اطراف کی بستیوں میں پانی، راستے اور ڈرینج جیسے بنیادی سہولیات کے فقدان پر جن جاگران سمیتی مہاراشٹر کی جانب سے خاموش احتجاج کیا گیا۔ مقامی باشندوں نے سڑکوں پر پھول بچھا کر میونسپل انتظامیہ کے خلاگ ناراضگی کا اظہار کیا۔

میونسپل انتظامیہ عدم توجہی،سہولیات کے فقدان کے خلاف مقامی باشندوں کا خاموش احتجاج
میونسپل انتظامیہ عدم توجہی،سہولیات کے فقدان کے خلاف مقامی باشندوں کا خاموش احتجاج (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 30, 2024, 6:45 PM IST

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے روشن گیٹ اور اطراف کی بستیوں میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔میونسپل انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب صاف صفائی کا بھی کام معمول کے مطابق نہیں ہونے کے سبب علاقے میں کوڑا کرکٹ کا انبار لگا ہوا ہے۔

میونسپل انتظامیہ کی جانب سے سہولیات نہ ملنے پر عوام راستے پر (etv bharat)

روشن گیٹ اور اطراف کی بستیوں میں کئی اموات ہونے کا الزام بھی جنجاگرن کمیٹی کے صدر او سابق کارپورٹر محسن پہلوان نے لگایا ہے، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ علاقے بھر میں ڈرینیج لائن ناکارہ ہو چکی ہیں، اور نلوں کے ذریعے بھی ڈرینیج کا غلیظ پانی سپلائی ہو رہا ہے، جس سے ساکنان دیگر وبائی امراض میں بھی مبتلا ہونے لگے ہیں۔

راستوں کے کاموں میں تاخیر کے سبب شہریان کو گڑوں سے ہو کر گزرنا پڑ رہا ہے۔وہ ہڈیاں و جلد کی مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ شہر کے سود گرنی علاقے میں پانی کی نئی ٹاکی تعمیر کرنے کی تجویز کئی سال پہلے منظور کی جا چکی ہے،مگر اس کا تعمیراتی کام اب تک شروع نہیں ہوا ۔اس کے علاوہ روشن گیٹ اطراف کی بستیوں میں پانی کی نئی پائپ لائن بچھانے کا کام اب تک شروع کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اورنگ آباد میں پانی کی قلت کے خلاف کانگریس کا احتجاج

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ فوری طور پر یہاں کے بنیادی مسائل حل کیے جائیں، اس مطالبے پر مذکورہ کمیٹی کی جانب سے خاص گیٹ جنسی علاقے میں خاموش اور پرمن احتجاج کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details