بنگلورو: ملک کی معروف شخصیت و درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے گدی نشین سید سرور چشتی نے شہر بنگلور کے قدیم تعلیمی ادارہ سینٹرل مسلم اسوسی ایشن عباس خان ڈگری کالج فار ویمن کا دورہ کیا۔
اس موقع پر سینٹرل مسلم اسوسی ایشن کے دیگر نومنتخب آفس بیئررز نے ادارے کے تئیں تیار کردہ منصوبے پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ سینٹرل مسلم ایسوسی ایشن کی ترقی کے لیے متعدد منصوبے تیار کئے گئے ہیں۔ ہم سب اس تنظیم کی بنیادی مقصد کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے کلی طور پر کوشش کی جائے گں۔
تنظیم کے عہدے داروں نے مزید کہا کہ سینٹرل مسلم ایسوسی ایشن (سی ایم اے) کے تمام وسائل کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے ہر اعتبار سے ملت کو فائدہ پہونچانے کا کام کیا جائے گا۔