کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی گھر پر ہیں ڈاکٹروں نے انہیں اپنی نگرانی میں رکھا ہے۔ان کی پیشانی اور ناک پر کل چار ٹانکے آئے ہیں۔شوگر بڑھنے کی وجہ سے جمعرات کو گھر پر گرنے کے بعد وزیر اعلیٰ کے ماتھے پر چوٹ آئی۔
کولکاتا کے پولس کمشنر ونیت گوئل نے بھی صبح کالی گھاٹ گھر کا دورہ کیا۔ ڈی سی جنوبی بنگال پریاورتا رائے بھی پہنچے ۔ممتا بنرجی جمعرات کی شام گھر میں گر گئی تھیں۔ ان کی پیشانی پر گہرے زخم آئے ہیں۔ ناک بھی زخمی ہوگئی۔ ابھیشیک اس وقت اپنے گھر پر تھے۔ شمالی بنگال کا سفر مکمل کرنے کے بعد وہ کالی گھاٹ گئے۔
ابھیشیک بنرجی ہی ممتا کو اپنی کار میں ایس ایس کے ایم اسپتال لے گئے۔ ڈاکٹروں نے زخم کی سلائی اور مرہم پٹی کی۔ انہیں ووڈ برن وارڈ سے وہیل چیئر پر قریبی بانگور نیورو سائنسز او پی ڈی عمارت میں لے جایا گیا۔ وہاں ضروری جانچ کے بعد وزیر اعلیٰ کار سے کالی گھاٹ کی رہائش گاہ پر واپس آگئیں۔ ان کے سر پر پٹی بندھی تھی۔
بعد ازاں اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پیچھے سے دھکا لگنے سے گرے۔ ان کی پیشانی پر تین اور ناک پر ایک ٹانکے لگے۔ ایس ایس کے ایم کے ڈائریکٹر منیموئے بنرجی نے بعد میں وضاحت کی کہ ممتا کو پیچھے سے دھکا محسوس ہوا جب وہ گر گئیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں رات بھر اسپتال میں رہنے کا مشورہ دیا۔ لیکن ممتا نہیں رہنا چاہتی تھی۔ اس لئے گھر پر ہی وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔