کولکاتا:مغربی بنگال کے ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے سونار پور جنوب کے ممبر اسمبلی لولی کے شوہر سومیا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ کمیشن نے ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کو ایک خط بھیج کر سومیا کو ہٹانے کی اطلاع دی تھی ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ آئی پی ایس سومیا کو کلکتہ پولیس کے ساؤتھ ویسٹ ڈویژن (بہالا) کے ڈی سی کے عہدے سے فوری طور پر ہٹا کر غیر انتخابی عہدے پر رکھا جائے۔ ایسے عہدے پر ان کا تبادلہ کیا جائے گاجس کا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہ ہو۔ کمیشن نے یہ بھی کہا کہ ریاست سومیا کے تبادلے کی وجہ سے خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے تین اہل افسران کے نام بھیجے گئے۔
2021 کے اسمبلی انتخابات میں سونار پور ساؤتھ کے امیدوار کے طور پر لولی کے نام کا اعلان ہونے کے بعد سومیا تنازع میں آگئے تھے۔ اپوزیشن کی شکایات پر کمیشن نے انہیں اس وقت پولیس کے اعلیٰ عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ اس کے بعد 2022 میں جب ہوڑہ کے آمتا میں طلبا لیڈر انیس خان کا انتقال ہوا تو سومیا کو لے کر ایک بار پھر تنازع ہوگیا۔ اس وقت وہ ہوڑہ دیہی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر تھے۔ کچھ لوگوں نے شکایت کی کہ سومیا انیس کی موت کو چھپانےکی کوشش کر رہے تھے ۔ لیکن انہیںسیاسی وجوہات کی بنا پر پولیس سپرنٹنڈنٹ کے عہدے سے نہیں ہٹایا جا رہا ہے۔