اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹورنٹ پاور کمپنی کے لائٹ بلوں میں بے تحاشہ اضافے پر احتجاجی مظاہرہ - Torrent Power Company - TORRENT POWER COMPANY

Light Bills of Torrent Power Company: گجرات میں ٹورنٹ پاور کی جانب سے لائٹ بلوں میں اچانک سے 30 سے 35 فیصد اضافی بل لوگوں کو دستیاب ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے عام انسان پریشان حال ہے۔ اس معاملے پر احمد آباد شہر کے جمال پور دروازہ کے پاس مختلف علاقوں کے لوگوں نے ٹورنٹ پاور کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔

Protest against the huge increase in light bills of Torrent Power Company
ٹورنٹ پاور کمپنی کے لائٹ بلوں میں بے تحاشہ اضافے پر احتجاجی مظاہرہ (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 19, 2024, 5:05 PM IST

احمد آباد:ٹورنٹ پاور کے لائٹ بلوں میں شدید اضافہ ہونے سے عوام بہت زیادہ غم وغصے میں دکھائی دے رہے ہیں۔ اس پر احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں نے کہا کہ ہماری آمدنی 20 سے 30 ہزار روپے ہے۔ لیکن اچانک سے 30 سے 50 فیصد زیادہ بل آنے لگا ہے۔ جس کی وجہ سے معاش چلانا مشکل ہو گیا ہے۔ پچھلے دو ماہ سے ٹورنٹ پاور کے بلوں میں شدید اضافہ ہوا ہے ہم یہ پیسہ کہاں سے بھریں اور کیسے اپنا گزارا کریں۔ یہ سب کیا چل رہا ہے یہ بہت ہی مشکل نظر آرہا ہے۔

ٹورنٹ پاور کمپنی کے لائٹ بلوں میں بے تحاشہ اضافے پر احتجاجی مظاہرہ (ETV Bharat Urdu)
اس معاملے پر سماجی کارکن اعجاز خان پٹھان نے کہا کہ ہم گزشتہ ایک ہفتے سے متاثرین سے بات کر رہے ہیں اور مختلف مقامات پر لائٹ بل بہت ہی زیادہ آ رہا ہے۔ پہلے سرخیز میں اس کے لیے ہم نے میٹنگ بھی کی تھی جس کے بعد واٹس ایپ گروپ بنایا ہے اور تمام متاثرین کو ایک گروپ میں شامل کیا اور ٹورنٹ پاور کی اس پالیسی کے خلاف ہم نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ احمد آباد میں 1200 سادہ لوگ ٹورنٹ پاور کے بھاری بل کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر توانائی اور وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل سے اس معاملے میں پوچھا جائے گا اور اگر اس کے بعد بھی کوئی مناسب فیصلہ نہیں لیا گیا تو ٹورنٹ پاور کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔
ٹورنٹ پاور لائٹ بلوں میں بے تحاشہ اضافے پر احتجاجی مظاہرہ (ETV Bharat Urdu)
اس معاملے پہ ٹورنٹ پاور کے صارفین نے کہا کہ پہلے ہمیں 10 سے 12 ہزار کا بل آتا تھا جو کہ اچانک سے 34 ہزار سے بڑھ کر 64 ہزار ہو گیا ہے۔ یہ کیسے ممکن ہے۔ وہیں ایک خاتون گاہک نے کہا کہ جب ہماری گھریلو آمدنی 20 سے 30 ہزار سے زیادہ نہیں ہے اور اچانک سے 10 سے 15 ہزار کا لائٹ بل آنا شروع ہو گیا ہے تو ہم یہ پیسے کیسے بھریں اور کیسے اپنا گزارا چلائیں۔ جب کہ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا کہ اتنا زیادہ بل آیا ہو۔ ہمارا سارا پیسہ لائٹ بل کی ادائیگی میں چلا جائے گا تو ہم کیسے زندہ رہیں گے اور کیا کھائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details