اردو

urdu

ETV Bharat / state

پاکستان شیعہ نسل کشی بند کرے، لکھنو میں احتجاجی مظاہرہ - Protest Against Pakistan In Lucknow - PROTEST AGAINST PAKISTAN IN LUCKNOW

پاکستان کے پارہ چنار میں شیعہ مکتب فکر کے لوگوں کی نسل کشی کے حوالے سے آج لکھنؤ کے چھوٹے امام باڑے پر حیدری ٹرانسپورٹ بینر کے تلے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستان شیعہ نسل کشی بند کرے, لکھنو میں احتجاجی مظاہرہ
پاکستان شیعہ نسل کشی بند کرے, لکھنو میں احتجاجی مظاہرہ (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 5, 2024, 3:30 PM IST

لکھنو:آل انڈیا شیعہ پرسنل بورڈ کے جنرل سیکرٹری مولانا یعسوب عباس نے کہا کہ پاکستان کے پارہ چنار میں جس طریقے سے شیعوں کو قتل کیا جا رہا ہے اس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ ہم صرف مذمت ہی نہیں کر رہے ہیں بلکہ وزیراعظم کو خط لکھیں گے کہ ہندوستان کی حکومت مداخلت کرے اور شیعہ نسل کشی کو روکے۔

پاکستان شیعہ نسل کشی بند کرے, لکھنو میں احتجاجی مظاہرہ (etv bharat)

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی ہم خط لکھیں گے کہ شیعہ طبقے کے ساتھ ہو رہی ظلم و زیادتی کو روکا جائے۔ جس طریقے سے فلسطین میں اسرائیل کے خلاف جنگ کے تعلق سے مسلم رہنما علماء سیاستدان آواز بلند کر رہے ہیں۔ اس طریقے سے شیعوں کے قتل پہ بھی اواز بلند کرنی چاہیے لیکن ہم ان سبھی کی مذمت کر رہے ہیں جو شیعوں کے قتل پہ خاموش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں برسوں سے شیعوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ اس پر دنیا بھر کے لوگ خاموش ہیں پاکستانی حکومت شیعہ طبقے کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے پاکستان نام نہاد کا اسلامی ریاست کہلاتا ہے لیکن وہ شدت پسندی کا گہوارہ بنتا جا رہا ہے۔شیعوں کا سرعام قتل کر کے کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے پاراچنار میں شیعوں کے قتل عام کے خلاف آصفی مسجد میں احتجاجی مظاہرہ -

پاکستان کے پارہ چنار میں شیعہ مکتب فکر کے لوگوں کی نسل کشی اور ٹارگٹنگ قتل کے حوالے سے اج لکھنؤ کے چھوٹے امام باڑے پر حیدری ٹرانسپورٹ بینر کے تلے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد ہوا۔ اس مظاہرے میں آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا صائم مہندی اور ال انڈیا شیعہ پرسنل بورڈ کے جنرل سیکرٹری مولانا یعسوب عباس سمیت دیگر کئی شیعہ علماء شامل ہوئے اور ہندوستانی حکومت کو مداخلت کرنے کا کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details