اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھیونڈی میں بدحال سڑکوں کو لیکر مظاہرہ - Protest AGAINST BAD ROADS

ممبئی سے متصل تھانے ضلع کے بھیونڈی علاقے میں خراب اور خستہ حال سڑکوں کو لیکر علاقے کی عوام نے ہیومن چین بنا کر احتجاج کیا۔ یہ احتجاج ایک غیر سرکاری تنظیم موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس کے بینر تلے کیا گیا۔ احتجاج میں بڑی تعداد میں نوجوان بزرگ بچے اور خواتین شامل تھیں۔

بھیونڈی کی بدحال سڑکیں
بھیونڈی کی بدحال سڑکیں (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 25, 2024, 7:04 PM IST

Updated : Jul 25, 2024, 7:43 PM IST

بھیونڈی (مہاراشٹر):بارش کے موسم میں تقریباًہر شہر کی سڑکیں اپنی بدحالی پر ہرسال روتی ہیں۔ گاؤں کی سڑکوں کا بھی یہی حال ہے ادھر سڑک بنی اور کچھ ماہ بعد یا بھر پہلی بارش میں ہی خراب ہو گئی۔ جس کی وجہ سے عوام کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور چلنا محال ہو جاتا ہے۔

بھیونڈی میں بدحال سڑکوں کو لیکر مظاہرہ (Video Source: ETV Bharat)

ممبئی سے متصل تھانے ضلع کے بھیونڈی علاقے کا بھی یہی حال ہے۔ یہاں پر بھی روڈ بہت خراب ہیں جس کی وجہ سے علاقے کی عوام نے ہیومن چین بنا کر احتجاج کیا۔ یہ احتجاج ایک غیر سرکاری تنظیم موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس کے بینر تلے کیا گیا۔ احتجاج میں بڑی تعداد میں نوجوان بزرگ بچے اور خواتین شامل تھیں جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں بینر لے رکھے تھے۔

اپنے ہاتھوں میں بینر لیے بھیونڈی کی بدحال سڑکوں کو لیکر مقامی لوگ مظاہرہ کرتے ہوئے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ بہتر اور صاف ستھری سڑک ہمارا حق ہے ہمارے حق کو ہمیں واپس دو اور جتنی جلدی ہو سکے سڑک بنواکر دی جائے۔

دراصل اس علاقے سے اسکول کے بچے اور اُنکے والدین کا ہمیشہ گزر ہوتا ہے لیکن خراب اور خستہ حال سڑکوں کے سبب اُنہیں بڑی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بلدیہ کی عدم توجہی کے سبب بارش میں سڑکوں کا بڑا حال رہتا ہے جسکا خمیازہ اسکول کے بچوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ ہم طویل مدت سے بہتر اور صاف ستھری سڑکوں کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن حکومتی اور بلدیہ حکام کے سر پر جوں تک نہیں رنگ رہی ہے اسلئے مجبوراً ہم نے احتجاج کہ راستہ اختیار کیا ہوا ہے۔

وہیں دوسری جانب پولیس نے اس احتجاج کو لیکر نظم نسق کو خطرہ بتاتے ہوئے مظاہرین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اُنکے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی وارننگ بھی دے ڈالی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہاں کی سڑکیں کب بنتی ہیں اور حکومت پر اس احتجاج کا کیا اثر پڑتا ہے۔

Last Updated : Jul 25, 2024, 7:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details