اردو

urdu

ETV Bharat / state

محمد شامی کے کوچ بدرالدین کے خلاف انسٹاگرام پرغیر مہذب دھمکی بھری پوسٹ وائرل

بھارتی کرکٹر محمد شامی کے کوچ بدر الدین نے اپنے خلاف غیرمہذب اور توہین آمیزکلمات اوردھمکی دینے پرایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 4 hours ago

محمد شمی کے کرکٹ کوچ بدردین کے خلاف انسٹاگرام پرغیر مہذب دھمکی بھری پوسٹ وائرل
محمد شمی کے کرکٹ کوچ بدردین کے خلاف انسٹاگرام پرغیر مہذب دھمکی بھری پوسٹ وائرل (ETV BHARAT)

مرادآباد: مرادآباد کے مقامی اور مشہور و معروف کرکٹر محمد شامی اور محسن خان کے کرکٹ کوچ بدرالدین کو ایک شخص نے غیر مہذب اور توہین آمیز کلمات اور دھمکی دینے کے بعد مرادآباد کے تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ بریلی کے رہنے والے دیپک چوہان نام کے ایک شخص نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں بدر الدین کے خلاف نہایت ہی شرمناک باتیں کہی گئی ہیں۔

محمد شمی کے کرکٹ کوچ بدردین کے خلاف انسٹاگرام پرغیر مہذب دھمکی بھری پوسٹ وائرل (ETV BHARAT)

ویڈیو میں یہ شخص کوچ بدرالدین کے خلاف ناخوشگوار باتیں کرتے دکھائی دے رہا ہے۔ اس ویڈیو کی اطلاع ملنے پر بدرالدین نے اس شخص کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

اس پورے معاملے پر بات چیت کرتے ہوئے کوچ بدرالدین نے بتایا کہ بریلی کا رہنے والا یہ شخص ان سے ٹریننگ لیا کرتا تھا اور ان کا شاگرد رہا ہے، مگر اب سالوں سے ان کا براہ راست کوئی تعلق نہیں رہا۔ اچانک یہ ویڈیو وائرل ہوا جس سے انہیں تکلیف ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتے تھے مگر مستقبل میں اس طرح کے واقعات نہ ہوں اس وجہ سے انہوں نے پولیس کو اطلاع دی ہے۔

مزید پڑھیں: ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں زبردست مظاہرہ کرنے والے محمد شمی کی 34 ویں سالگرہ - Mohammed Shami Birthday

انہوں نے بتایا کہ حالات کوئی بھی رہے ہوں مگر اس شخص نے غلط کیا ہے اور اس کی سزا اس کو ملنی ہی چاہیے۔ میں نے پولیس کو تحریر دے کر اپنا کام کر دیا ہے۔ اب اس میں پولیس افسران اپنا کام کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details