اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلورو میں ریو پارٹی پر پولیس کی چھاپہ ماری، ایک اداکار اور اداکارہ حراست میں - BENGALURU RAVE PARTY - BENGALURU RAVE PARTY

Police Raids On Rave Party In Bengaluru دارالحکومت بنگلورو میں پولیس نےخصوصی کارروائی کرتے ہوئے ریو پارٹی میں شرکت کرنے والے مشہور اداکار اور اداکارہ کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

بنگلورو میں ریو پارٹی پر پولیس کی چھاپہ ماری،اداکار اور اداکارہ حراست میں
بنگلورو میں ریو پارٹی پر پولیس کی چھاپہ ماری،اداکار اور اداکارہ حراست میں ((ETV Bharat))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 20, 2024, 1:32 PM IST

بنگلورو: میٹرو شہر میں اکثر ریو پارٹیاں کے بارے میں اطلاعات موصول ہوتی رہیں ہیں۔ ہر روز خبریں آتی ہیں کہ پولیس نے ایک ریو پارٹی کا پردہ فاش کیا ہے۔ تازہ ترین معاملہ کرناٹک کا ہے۔گزشتہ اتوار کی دیر رات شہر کے مضافات میں واقع الیکٹرانک سٹی کے فارم ہاؤس میں چل رہی ریو پارٹی پر سی سی بی پولیس کی ٹیم نے چھاپہ مارا۔

سی سی بی پولیس نے صبح 3 بجے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا اور موقع سے منشیات کی ایک بڑی کھیپ برآمد کی۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ اس ریو پارٹی میں تیلگو اداکار اور اداکارائیں شامل ہیں۔

موصولہ اطلاع کے مطابق حیدرآباد کے رہنے والے واسو نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک تاجر کے فارم ہاؤس پر پارٹی دی تھی۔ اس پارٹی میں ان کے تمام دوست اور تیلگو اداکاروں اور اداکاراؤں نے شرکت کی۔ رات دیر گئے تک ریو پارٹی جاری رہی۔ کسی نے پولیس کو اس کی اطلاع دی ۔سی سی بی پولیس اینٹی اسٹاپ اسکواڈ کے ساتھ موقع پر پہنچی اور پارٹی کو روکا۔

یہ بھی پڑھیں:نوئیڈا: سالگرہ تقریب میں ڈرگ پارٹی،غیر ملکی سمیت 16 گرفتار

تفتیش کے دوران پولیس کو تقریباً 17 گرام ایم ڈی ایم اے گولیاں اور کوکین برآمد ہوئی۔ غور طلب ہے کہ اس ریو پارٹی میں بنگلورو اور آندھرا پردیش کے 100 سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی تھی۔ دوسری طرف آندھرا کے ایک ایم ایل اے کا پاس بھی پارٹی میں آنے والے ایک شخص کی گاڑی سے ملا۔ پولیس نے تفتیش کے دوران مرسڈیز بینز، جیگوار اور آڈی کاروں سمیت 15 سے زائد لگژری کاریں ضبط کر لی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details