ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اپوزیشن عمر سرکار کو چلنے میں تعاون دے: پی ڈی پی ایم ایل اے رفیق نائک - MLA RAFIQ AHMAD NAIK

پی ڈی پی رکن اسمبلی رفیق نائک نے کہا کہ اپوزیشن ہونے کے باوجود وہ عمر حکومت کی مجبوریوں کو سمجھ سکتے ہیں۔

ایم ایل اے رفیق نائک
ایم ایل اے رفیق نائک (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 21, 2025, 2:32 PM IST

Updated : Jan 21, 2025, 2:37 PM IST

ترال (شبیر بٹ): جنوبی کشمیر کے ترال سے پی ڈی پی لیڈر اور رکن اسمبلی ترال رفیق احمد نائک کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب جموں وکشمیر میں ایل جی انتظامیہ اور منتخب حکومت کے درمیان اختیارات کے حوالے سے صورت حال واضح نہیں ہے، عمر حکومت اپوزیشن کے نشانے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو عمر سرکار کے حوالے سے ابھی سخت بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ ابھی ٹرانسفر آف پاورز یا اختیارات کے حوالے سے تذبذب برقرار ہے۔

ترال سے ایم ایل اے رفیق نائک سے خاص بات چیت (ETV Bharat)

ترال میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں رفیق احمد نائک نے بتایا کہ عمر عبداللہ کی سرکار کی کامیابی سے متعلق وہ کچھ نہیں کہہ سکتے، تاہم یہ دیانت داری کا تقاضہ ہے کہ عمر سرکار کو ابھی اختیارات نہیں ملے ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ عمر عبداللہ کی قیادت والی سرکار زیادہ کچھ نہیں کر پا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترال میں پانی کی شدید قلت، ایم ایل اے کہتے ہیں کہ اپریل میں پیسے ملیں گے تو ٹینکر لاؤں گا

اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ کو مرکز کے سامنے گڑ گڑانے کے بجائے خود اعتمادی کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ ہمیں بھی معلوم ہے کہ خطے کے یوٹی کے ہوتے ہوئے وہ کتنا ہی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حزب اختلاف کے ہوتے ہوئے ہمارا رول بنتا ہے کہ ہم حکومت کو ہر اس ایشو پر گھیریں جہاں یہ سرکار ناکام ثابت ہو رہی ہے۔

رفیق احمد نائک نے بڈھال راجوری میں پراسرار اموات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے اور اس پر وزیر صحت سکینہ ایتو کو متحرک ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: عمر حکومت کو خود کو ثابت کرنے کے لیے مزید وقت دینا چاہیے: ڈاکٹر ہر بخش سنگھ

پی ڈی پی کے مستقبل پر بات کرتے ہوئے رفیق احمد نائک نے کہا کہ سیاست میں اتار چڑھاؤ تو آتے رہتے ہیں اور اسمبلی انتخابات میں دھچکہ لگنے کے بعد پی ڈی پی دوبارہ ابھر کر سامنے آئے گی اور آنے والے پنچایتی انتخابات میں یہ پارٹی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

Last Updated : Jan 21, 2025, 2:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.