سنبھل: شاہی جامع مسجد کے سامنے بننے والی پولیس چوکی سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس ہوگی۔ پولیس چوکی میں ہی کنٹرول روم بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ پولیس چوکی میں دیگر کئی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ پولیس چوکی کی تعمیر کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پولیس چوکی کی عمارت کی تعمیر آئندہ 15 سے 20 دنوں میں مکمل ہو جائے گی۔
سنبھل کے اے ایس پی شریش چندر نے کہا کہ یہ قدم مستقبل کی سیکورٹی کے نقطہ نظر سے اٹھایا گیا ہے۔ نئی پولیس چوکی کی تعمیر کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ پولیس چوکی کے تعمیراتی کام کو تیز کرنے کے لیے 10 مستریوں اور 20 مزدوروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ سنیچر کو بھومی پوجن کے بعد رات تقریباً ایک بجے تک کام جاری رہا۔ اسی دوران اتوار کی صبح سے ہی نئی پولیس چوکی کی تعمیر کا عمل جنگی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا۔
اے ایس پی شریش چندر نے کہا کہ نئی پولیس چوکی میں پولیس کنٹرول روم بنایا جائے گا۔ یہ پولیس چوکی سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس ہوگی۔ کیمرے ارد گرد کی نگرانی کے لیے تیسری آنکھ کا کام کریں گے۔