اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں عید سے قبل پولیس کمشنرکی علماء کرام، ائمہ مساجد کی اہم میٹنگ - Peace Meeting In Aurangabad - PEACE MEETING IN AURANGABAD

Police Conduct Peace Meeting اورنگ آباد میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے عید الفطر کے مدنظر پولیس انتظامیہ نے عیدگاہ کمیٹیوں کے ذمہ داران، علماء کرام، ائمہ مساجد کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔میٹنگ میں پولیس کمشنر نے کہا ہے کہ آپ پولیس سے تعاون کریں انتظامیہ آپ سے تعاون کرے گا، اور عید کے تہوار کو مل جل کر منانے کی بھی کوشش کی جائیں گی۔

اورنگ آباد میں عید سے قبل پولیس کمشنرکی علماء کرام، ائمہ مساجد کی اہم میٹنگ
اورنگ آباد میں عید سے قبل پولیس کمشنرکی علماء کرام، ائمہ مساجد کی اہم میٹنگ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 9, 2024, 4:32 PM IST

اورنگ آباد میں عید سے قبل پولیس کمشنرکی علماء کرام، ائمہ مساجد کی اہم میٹنگ

اورنگ آباد:اورنگ آباد میں عید الفطر کی مناسبت سے پولیس کمشنر آفس میں منعقدہ امن کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پولیس کمشنر منوج لوہیا نے کہاکہ تہوار کے موقع پر تمام لوگوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر تہوار خوشی خوشی منائے۔ اس کے لئے پولیس انتظامیہ سکیورٹی کے تمام تر انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دس یا گیارہ اپریل کو عید الفطر ہے۔ لہذا شہر میں لو اینڈ ارڈر کی برقراری کے لیے پولیس کمشنر دفتر کے میٹنگ ہال میں مسلم مذاہب کے رہنماؤں کی ایک اہم میٹنگ طلب کی گئی تھی۔چھاونی عیدگاہ، شاہ شختا عید گاہ اور عثمان پورہ عید گاہ کمیٹیوں کے ذمہ داران نے عید الفطر کے موقع پر، پانی کی فراہمی، ایمبولنس اور فائر برگیڈ کی گاڑیاں فراہم کروانے کا مطالبہ انتظامیہ سے کیا۔

اس پر پولیس کمشنر نے انہیں بتایا کہ آپ حکومت و انتظامیہ سے تعاون کریں، حکومت و انتظامیہ کی جانب سے بھی آپ کو بھر پور تعاون ملے گا، عید الفطر کے موقع پر سبھی سہولتیں فراہم کروائی جائیں گی۔ ساتھ ہی اس میٹنگ میں کہا گیا کہ کچھ ہی دنوں میں پارلمانی انتخابات ہونے والے ہیں ۔اس کے مد نظر سیاسی لیڈران بھی عیدگاہ انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔ان سیاسی لیڈر ان کا کہنا ہے کہ وہ عید الفطر کی نماز کے وقت عیدگاہ میں پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عید کی خریداری کے لیے خواتین کی پہلی پسند امیر نشاں بازار - Eid Shopping In Aligarh

عید گاہ ذمہ داران نے کہا ہے کہ سیاسی لیڈران سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی پارٹی کا بورڈ عید گاہ کے قریب نہ لگائے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عید کے دن بہت زیادہ بھیڑ عیدگاہ میں رہتی ہے تو سیاسی لیڈر اپنی گاڑیوں کو عید گاہ کے باہر ہی کھڑے کر کے پیدل آئے تاکہ نمازیوں کو راستے سے آنے جانے کے لیے پریشانی نہ ہوں۔ اس میٹنگ میں عید گاہ کمیٹی کے ذمہ داران کے علاوہ علماء کرام، ائمہ مساجد اور پولیس محکمے کے دیگر سبھی اعلی افسران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details