اندور اسلامیہ کریمیہ کالج میں روزگار میلے کا انعقاد (etv bharat) اندور:ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں بے ہولسٹک ایچ آر اور اسلامیہ کریمیہ کالج نے مشترکہ یک روزہ روزگار میلے کا انعقاد کیا اس میں کثیر تعداد میں امیدوار اور متحد کمپنیاں پہنچی۔
ملک میں گزشتہ کچھ برسوں میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ۔اس کو پور کرنے کے لیے سرکار اور ذمہ داران پر زور کوشش کر رہے ہیں۔اس کے پیش نظر ریاست مدھیہ پردیش کے تجارتی دارالحکومت کہے جانے والے اندور میں ہولسٹک ایچ آر اور اسلامیہ کریمیہ کالج کی مشترکہ کوشش سے ایک روزہ اوپن جاب فیر کا انعقاد کیا۔اس میں کی کمپنیاں امیدواروں کے انتخاب کے لیے پہنچی وہیں کثیر تعداد میں بے روزگاروں نے رجسٹریشن کرایا۔
روزگار میلے میں انٹرویو دینے پہنچی ندا فاطمہ کا کہنا تھا کہ میرا کامرس بیک گراؤنڈ ہے ۔میں چاہتی ہوں کہ اسی فیلڈ میں ملازمت مل جائے تاکہ میرے علم میں مزید اضافہ ہوگا۔ وہیں آئی ٹی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے محمد زکی خان کا کہنا تھا کہ میں آئی ٹی انڈسٹری سے جاب چاہتا ہوں جس میں ویو ڈیولپمنٹ اور دیگر ایپلیکیشن استعمال ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اندور الحرا پبلک اسکول کے بچوں نے جیتے گولڈ، سلور اور کانسہ کے تمغے
وہی ہولسٹک ایچ آر کے شہباز علی نے بتایا کہ ریسیشن کا ایک دور تھا۔ اس میں کئی کمپنیوں ملازموں میں کمی کی ہے ۔اس کے سبب بے روزگاری بڑی ہے۔ اسلامیہ کریمیہ اور ہولسٹک ایچ آر کی کوششوں کے سبب آج ہم نے بہترین روزگار میلے کا انعقاد کیا۔اس میں متحد آئی ٹی نان آئی ٹی اور دیگر بیک گراؤنڈ سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں ملازمت کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو لے رہی ہیں۔