ETV Bharat / international

برازیل میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی - BRAZIL PLANE CRASH

برازیل کے شہر میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے کے کئی عمارتوں سے ٹکرانے کی وجہ سے نقصان زیادہ ہوا۔

برازیل میں طیارہ گر کر تباہ
برازیل میں طیارہ گر کر تباہ (AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

گرامادو: برازیل میں کرسمس سے قبل المناک حادثہ پیش آیا۔ سیاحوں میں مقبول شہر گراماڈو میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ تاحال حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ سکیورٹی ایجنسیاں واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

جنوبی برازیل کے شہر گراماڈو میں اتوار کو ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ برازیلی حکام کے مطابق طیارہ کئی عمارتوں سے ٹکرا گیا جس سے بھاری نقصان ہوا۔ اس حادثے میں 15 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

ریو گرانڈے ڈو سل کے شہری تحفظ کے محکمے نے اس حادثے میں کم از کم 17 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی جن میں سے بہت سے کریش کے بعد لگنے والی آگ سے اٹھنے والے دھوئیں کی زد میں آگئے۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ دونوں بری طرح جھلس گئے ہیں۔

برازیل میں طیارہ گر کر تباہ
برازیل میں طیارہ گر کر تباہ (AP)

نیشنل سول ڈیفنس کے مطابق حادثہ طیارے کے مقامی ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرنے کے کچھ دیر بعد پیش آیا۔ طیارہ پہلے ایک عمارت کی چمنی سے ٹکرایا، پھر ایک رہائشی مکان سے ٹکرایا اور پھر فرنیچر کی دکان سے ٹکرا گیا۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق طیارے کا ملبہ ایک سرائے سے بھی ٹکرایا۔

جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والی ویڈیو فوٹیج میں واقعے کے بعد کی صورتحال دکھائی گئی ہے۔ اس میں ملبے سے آگ کے شعلے اور دھواں اٹھ رہا ہے اور بکھرا ہوا ملبہ پورے علاقے میں پھیل گیا ہے۔ فوٹیج میں آسمان ابر آلود ہے اور شہر میں دھند چھائی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آگرہ میں مگ 29 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت دو لوگوں نے کود کر جان بچائی

مقامی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ طیارے میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا ہے۔ ریو گرانڈے ڈو سل کے گورنر ایڈورڈو لیٹے نے اشارہ کیا کہ ابتدائی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ طیارے میں سوار افراد زندہ نہیں بچ پائے۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی جانکاری سے پتا چلتا ہے کہ طیارے میں 10 افراد سوار تھے تاہم یہ واضح نہیں کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد مسافر ہیں یا زمین پر موجود افراد بھی ان میں شامل ہیں۔ حکام حادثے کی وجہ جاننے کے لیے جانچ میں مصروف ہیں۔ اس المناک واقعے نے جنوبی برازیل کے ایک چھوٹے سے لیکن مقبول تفریحی شہر گراماڈو کو ہلا کر رکھ دیا۔ یہ خاص طور پر کرسمس کے موسم میں چھٹیوں کے لیے پرکشش مقامات کے لیے جانا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.