ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ریزرویشن پالیسی کے خلاف احتجاج: میر واعظ عمر فاروق سری نگر مظاہرے میں شامل ہوں گے؟ - RESERVATION POLICY PROTEST JK

میر واعظ عمر فاروق نے عمومی میرٹ کے زمرے پر منفی اثر ڈالنے کے لیے موجودہ ریزرویشن سسٹم پر تنقید کی۔

Reservation Policy Row
ریزرویشن پالیسی احتجاج: میر واعظ عمر فاروق سری نگر احتجاج میں شامل ہوں گے؟ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

سری نگر: نیشنل کانفرنس (این سی) کے رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی کی جانب سے ریزرویشن پالیسی تنازع پر سری نگر میں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کی کال دی ہے۔ جس پر میر واعظ عمر فاروق نے حکام کی اجازت ملنے پر احتجاج میں شامل ہونے پر آمادگی ظاہر کی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں میر واعظ نے عمومی میرٹ کے زمرے پر منفی اثر ڈالنے کے لیے موجودہ ریزرویشن سسٹم پر تنقید کی اور اجازت ملنے پر جامع مسجد میں اس مسئلے کو اٹھانے کا وعدہ کیا۔

دریں اثنا، این سی ایم پی آغا روح اللہ نے گپکار میں چیف منسٹر عمر عبداللہ کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر پیر کو ہونے والے احتجاج میں اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ ریزرویشن پالیسی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے، متعدد سیاسی رہنماؤں اور جماعتوں نے، بشمول پی ڈی پی کے قانون ساز وحید پرہ، نے طلبہ کی انجمن کے زیر اہتمام احتجاج کی حمایت کی۔

غور طلب ہے کہ روح اللہ نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ اگر حکومت جموں و کشمیر کے طلبہ اور لوگوں کے اٹھائے گئے مسائل کو حل نہیں کرتی ہے، تو وہ ریزرویشن پالیسی پر این سی حکومت کے خلاف پرامن احتجاج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ روح اللہ مہدی عمرعبداللہ حکومت کے خلاف کریں گے احتجاج، جانیے وجہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.