ETV Bharat / jammu-and-kashmir

راجوری بڈھال اموات: 30 لوگ ڈاکٹروں کی نگرانی میں کورنٹین، چار افراد جی آئی چندی گڑھ میں زیر علاج - RAJOURI BADHAAL DEATHS

راجوری کے بڈھال میں حالات بدستور خراب ہیں۔ فی الوقت تقریباً 30 لوگوں کو کورنٹین کرکے صورت حال پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے۔

راجوری کے بڈھال میں حالات بدستور خراب
راجوری کے بڈھال میں حالات بدستور خراب (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 23, 2025, 10:55 AM IST

Updated : Jan 23, 2025, 11:07 AM IST

راجوری (محمد جہانگیر خان): جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے بڈھال گاؤں میں پُراسرار اموات کے پیش نظر جہاں پورے علاقے کو لگ بھگ سیل کر دیا گیا ہے وہیں دیر رات تیس لوگوں کو جی ایم سی راجوری میں ڈاکٹروں کے انڈر آبزرویشن رکھا گیا۔ ان لوگوں کی مکمل جانچ کے بعد انہیں ایک محفوظ جگہ پر کورنٹین رکھا گیا ہے تاکہ ان لوگوں کی صورت حال پر لگاتار نظر رکھی جا سکے اور وقت پر طبی جانچ ہوتی رہے۔

راجوری کے بڈھال میں حالات بدستور خراب (ETV Bharat)

اس معاملے میں ضلع انتظامیہ نے دیر رات ایک حکم نامہ جاری کرکے تمام محکموں کی الگ الگ ذمہ داری طے کی جو کہ رات سے ہی اپنی اپنی ذمہ داریوں میں مصروف ہو گئے ہیں۔ راجوری ہسپتال عملے کی طرف سے دیر شام متاثرہ لوگوں کی جی ایم سی راجوری میں جانچ کی گئی، بعد ازاں انہیں گورنمنٹ نرسنگ کالج راجوری کی عمارت میں منتقل کر دیا گیا۔

ضلع انتظامیہ کی طرف سے گذشتہ روز دو بڑے فیصلے لیے گئے۔ ایک تو بڈھال علاقے کو پوری طرح سے بند کر دیا گیا اور اس کے بعد وہاں کے تمام متاثرہ لوگوں کو محفوظ جگہ پر منتقل کر کے انتظامیہ کی دیکھ ریکھ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان لوگوں کو گورنمنٹ نرسنگ کالج راجوری میں کورنٹین رکھتے ہوئے کھانا، پینا، بستر، بحلی، پانی اور بچوں کے لیے دودھ و فروٹ سمیت تمام سہولیات کا بندو بست کیا گیا۔ ڈیوٹی پر تعینات آفیسران کو لوگوں تک سہولیات کو وقت پر پہنچانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: راجوری میں پراسرار بیماری کے تین نئے کیس! مشتبہ مریض کو جی ایم سی راجوری ریفر کیا گیا

دوسرے بڑے قدم میں شدید طور پر متاثرہ بچوں کی چندی گڑھ منتقلی ہے۔ ایم ایل اے بڈھال جاوید چوہدری نے اعلیٰ حکام کی مدد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر تین بچیوں کو چندی گڑھ میں منتقل کروانے میں اہم رول ادا کیا۔

وہیں پرنسپل جی ایم سی بھاٹیا نے کہا کہ یہ کوئی متعدی بیماری نہیں ہے حو ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہو سکے۔ متاثرہ لوگوں کو صرف اختیاط کے طور پر یہاں منتقل کیا گیا ہے تاکہ ان لوگوں کی نزدیک سے متواتر طبی جانچ ہوتی رہی۔ اسی لیے انتظامیہ نے اس قسم کے فیصلے لیے ہیں۔ میڈیکل ٹیم لگاتار اس علاقہ میں لوگوں کے طبی معائنے کر رہی یں۔ اس کے علاوہ جہاں پر لوگوں کو منتقل کیا گیا ہے وہاں پر ضلع انتظامیہ کے حکم نامے کے مطابق لوگوں کو پوری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راجوری پراسرار اموات: بڈھال گاؤں قرنطینہ علاقہ قرار دے دیا گیا، دفعہ 144 نافذ

واضح رہے کہ راجوری کے بڈھال میں اب تک 17 اموات ہو چکی ہیں، علاقے کے مزید چار لوگ پی جی آئی چندی گڑھ میں زیر علاج ہیں۔ معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے علاقہ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے راجوری اموات کا پتہ لگانے کے لیے بین وزارتی ٹیم تشکیل دی

وزیراعلی عبداللہ نے راجوری میں پراسرار موت کے گاؤں کا دورہ کیا، بدھل گاؤں کے لوگوں کی امیدیں جاگ گئیں

Last Updated : Jan 23, 2025, 11:07 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.