اننت ناگ (میر اشفاق): اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے فائر سروس اسکام کی جانچ کے سلسلے میں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں چھاپے مارے۔ اس دوران اننت ناگ کے بٹنگو علاقے میں ایک ریٹائرڈ کے اے ایس افسر محمد یعقوب ڈار کی رہائش گاہ کی تلاشی لی گئی۔ اے سی بی کی طرف سے اس معاملے میں یہ پہلا چھاپہ مارا گیا ہے۔
محمد یعقوب ڈار مرحوم عبدالوہاب ڈار کے صاحبزادے ہیں جو پہلے فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں چیئرمین (ٹیکنیکل) اور اسسٹنٹ ڈویژنل آفیسر (ADO) رہ چکے ہیں۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ چھاپہ ماری ڈی وائی ایس پی رینک کے افسر کی قیادت میں انجام دی گئی۔ اے سی بی نے فائر سروس اسکام سے متعلق پولیس اسٹیشن سنٹرل کشمیر میں درج ایف آئی آر نمبر 01-2025 کے سلسلے میں محمد یعقوب ڈار کے گھر کی باریکی سے چھان بین کی۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں 900 سرکاری ملازمین بدعنوانی اور لاپرواہی میں ملوث پائے گئے
اس کیس میں فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز (F&ES) ڈپارٹمنٹ میں فائر مین ڈرائیورز کی تقرری کے عمل میں کی گئی بے ضابطگیاں شامل ہیں۔
اس معاملے میں جو لوگ اے سی بی کے زیر تفتیش ہیں ان میں محکمہ بھرتی بورڈ کے ممبران، بشمول چیئرمین، ٹیکنیکل کمیٹی کے ممبران، افسران، محکمہ ایف اینڈ ای ایس کے اہلکار شامل ہیں۔ یہ تمام افراد بھرتی کے عمل سے وابستہ تھے۔
مزید پڑھیں: گزشتہ چند برسوں سے جموں و کشمیر میں بھرتی گھوٹالے عروج پر ہیں: وحید الرحمان پرہ
سری نگر میں سال 2024 میں آتشزدگی کے 600 واقعات، نقصانات 23 کروڑ روپے سے زیادہ