بنگلورو: بلا شبہ ملت کے نونہال خوبیوں و بے شمار صلاحیتوں کے مالک ہیں، لیکن کہیں نہ کہیں ان میں سے کئی طلباء غربت کی وجہ سے تعلیمی میدان میں اپنا لوہا منوانے میں ناکام ہوجاتے ہیں۔ ان کی تعلیم کا سفر منقطع ہوجاتا ہے، صرف اس لئے کہ ان یے پاس اسکول یا کالج کی فیس کے لئے رقم نہ تھی۔
اسکالرشپ بیداری پروگرامز میں طلبا کو بتایا جارہا ہے کہ کون کونسی سرکاری اسکالرشپ کی اسکیموں یے تحت وہ کن کاغذات کو سبمٹ کرکے اسن کا فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔
علاوہ ازیں غیر سرکاری یعنی شہر کے کون کونسے این جی اوز ہیں جو مستحق طلباء و طالبات کو ان کی تعلیم مکمل کرنے کے لئے اسکالرشپ دیتے ہیں اور انہیں حاصل کیسے کہا جائے۔