اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیر اعظم مودی نے سندیش کھالی اور بدعنوانی کو لے کر ممتا بنرجی کی سخت تنقید کی - وزیر اعظم مودی

Narendra Modi on Sandeshkhali issue ہگلی کے آرام باغ میں سرکاری پروجیکٹ کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے سیاسی ریلی سے خطاب میں ترنمول کانگریس کی شدید تنقید کرتے ہوئے بنگال کے عوام سے اپیل کی کہ بنگال سے بدعنوانی اور غنڈہ گردی کے خاتمے کیلئے بنگال کی تمام سیٹوں پر بی جے پی کو کامیابی دلائیں ۔

وزیر اعظم مودی نے سندیش کھالی اور بدعنوانی کو لے کر ممتا بنرجی کی سخت تنقید کی
وزیر اعظم مودی نے سندیش کھالی اور بدعنوانی کو لے کر ممتا بنرجی کی سخت تنقید کی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 1, 2024, 7:12 PM IST

آرام باٖغ:مغربی بنگال کے ضلع ہگی کے آرام باغ میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اگر بنگال ترقی کرے گا تو بھارت میں ترقی کرے گا ۔بنگال اور ملک کی ترقی کیلئے بی جے پی کا اقتدار میں آنا ضروری ہے۔

انہوں نے بنگال میں بدعنوانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانوں کو بچانے کیلئے مرکزی ایجنسی کے خلاف دھرنے دئیے جاتے ہیں ۔مگر جب تک میں ہوں اس وقت بدعنوانی کو پھلنے پھولنے نہیں دوں گا ۔مودی ان کے دھرنے سے نہیں ڈرنے والے ہیں ۔میں بنگال کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ غریب عوام کو لوٹنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی تقرری گھوٹالہ ،میونسپلٹی گھوٹالہ، مویشی گھوٹالہ،راشن گھوٹالےسے عوام پریشان ہیں ۔ ترنمول کانگریس کی حکومت نے جرائم، بدعنوانی کا نیا ماڈل بنایا ہے۔ ریاستی حکومت بدعنوانی اور جرائم کو بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔ ترنمول کانگریس کے گھروں سے اتنی رقم برآمد ہوئی ہے کہ اپنی زندگی میں ایسا منظر کسی نے نہیں دیکھا۔ اور ممتا بنرجی بدعنوانوں کو بچانے کے لیے دھرنے پر بیٹھ جاتی ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ چوں کہ میں انہیں وہ نہیں کرنے دے رہاہوں جو وہ چاہتے ہیں (کرپشن، جرم)۔ اس لیے ترنمول کانگریس مودی کو دشمن نمبر ایک سمجھتی ہے۔ میں بنگال کے عوام سے سوال کرتا ہوں کہ ترنمول کرپشن کر رہی ہے، میں اس کی اجازت دوں ؟ انہیں لوٹنے دو؟ چوروں کو پکڑنے کے لیےایکشن نہیں لوں ۔ایسا نہیں ہوسکتا ہے میں انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر اعظم مودی نے سندیش کھالی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سندیش کھالی کی خواتین کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے وہ دنیا میں کہیں بھی نہیں ہوا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ سندیش کھالی کے واقعے پر اپوزیشن خاموش کیوں ہے؟انڈیا اتحاد میں شامل سیاسی جماعتیں سندیش کھالی میں ہونے والی خواتین کےحق میں بولنے سے گریز کررہے ہیں ۔اس لئے ’ہر چوٹ کا جواب ووٹنگ کے ذریعے دینا چاہیے۔انہوں نےریلی کے شرکا سے سوال کیا کہ کیا آپ ا س کیلئے ترنمول کانگریس کو معاف کریں گے؟ ماں بہنوں کے ساتھ جو ہوا اس کا بدلہ لیں گے۔ ہر چوٹ کا جواب ووٹ سے دینا ہوگا۔ ترنمول کانگریس کی حکومت کے دوران ترنمول لیڈر تقریباً دو ماہ تک لاپتہ رہے۔ کسی کی مدد کے بغیر کیا ہو سکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ سندیش کھالی واقعہ پر رام موہن رائے کی روح رو رہی ہے۔پورا ملک آج بنگال کی حالت دیکھ رہا ہے۔ سندیش کھالی کی بہنوں کے ساتھ ترنمول کانگریس نے جو کچھ کیا ہے اسے دیکھ کر پورے ملک میں غصہ ہو رہا ہے۔ اور میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ جہاں بھی رام موہن رائے کی روح ہے، ان لوگوں کو یہ حرکت دیکھ کر بہت تکلیف ہوگی۔ سندیش کھالی میں ترنمول کانگریس نے جو کچھ کیا وہ رام موہن رائے کی روح کو روئے گا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس ممتا بنرجی کے ساتھ پٹنہ، ممبئی اور حیدرآباد میں میٹنگ کررہے ہیں مگر ممتا بنرجی سے سندیش کھالی پر سوال پوچھنے کی ہمت نہیں ہے۔ بنگالی میں کہاتقریر کے آغاز میں ہی نریندر مودی نے کہاکہ تارکیشور مہادیو کیا ہے؟یہ سن کر حاضرین نے فتح کا نعرہ لگایا۔ انہوں نے بنگالی میں بھی کہاکہ میرا مخلصانہ سلام۔ بزرگ جھک جائیں گے اور چھوٹے میری محبت لے لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کابینہ نے پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا کو ایک کروڑ گھروں میں چھتوں پر سولر لگانے کی منظوری دی

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ان کی حکومت نے ریاست کے گھروں میں پانی پہنچانے کیلئے روپے بھیجے ہیں مگر بنگال کے گھروں میں پانی نہیں پہنچ رہا ہے ۔مرکزی حکومت رقم دے رہی ہے۔ لیکن یہاں کی حکومت اسے استعمال نہیں کرتی۔اجودھیامیں رام مندر کی تعمیر کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ رام للا اتنے سالوں کے بعد اجودھیا میں براجمان ہوئے ہیں مگر بنگال میں کس طرح خیرمقدم کیا گیا ہے ہم نے دیکھا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details