اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاڈلی بہن یوجنا کی رقم کے لیے صبح سے بارش میں بھیگتی مسلم خواتین - Ladli Behna Scheme In Maharashtra

Ladli Behna Yojana money: مہاراشٹر حکومت نے خواتین کو مالی مدد فراہم کرنے کے مقصد سے ماہانہ 1500 روپیے دینے کا اعلان کیا ہے اور گزشتہ دنوں کئی خواتین کے بینک اکاؤنٹ میں دو ماہ کے 3000 روپیے بھی آئے ہیں لیکن خواتین کی ایک بڑی تعداد اب بھی اس یوجنا کی رقم کے انتظار میں ہیں۔

Muslim women get wet in rain since morning for Ladli Behna Yojana money
لاڈلی بہن یوجنا کی رقم کے لیے صبح سے بارش میں بھیگتی مسلم خواتین (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2024, 5:57 PM IST

اورنگ آباد:مہاراشٹر کے تاریخی شہر اورنگ آباد میں آج پیر کے روز بھاری بارش کے درمیان سبھی بینکوں کے پاس خواتین کی بڑی بڑی قطاریں نظر آئیں اور اس کی وجہ یہ تھی ابھی تک ان کے بینک اکاؤنٹ میں لاڈلی بہن یوجنا کی رقم ٹرانسفر نہیں کی گئی ہے اور اس کی مناسب وجہ جاننے کے لیے وہ تمام ضروری دستاویزات کے ساتھ بینک پہنچی ہوئی ہیں لیکن اس درمیان انھیں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیونکہ بینک اسٹاف ان کی مدد بالکل نہیں کررہا ہے اور اوپر سے بارش میں انھیں اپنا سر ڈھانپنے کے لیے چھت بھی میسر نہیں ہورہی ہے۔

لاڈلی بہن یوجنا کی رقم کے لیے صبح سے بارش میں بھیگتی مسلم خواتین (ETV Bharat Urdu)
شہر اورنگ آباد سے ای ٹی وی بھارت کی گراؤنڈ رپورٹ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہاں خواتین صبح سے کھڑی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ان کے پیر میں درد ہونے لگا ہے اور وہ روز صرف بینکوں کا چکر لگارہی ہیں۔ اس کے علاوہ کے وائے سی کے لیے بینک کی طرف سے کوئی مدد نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ ان خواتین کو اب کم ہی امید ہے کہ ان کے اکاؤنٹ میں پیسے آئیں گے۔
لاڈلی بہن یوجنا کی رقم کے لیے صبح سے بارش میں بھیگتی مسلم خواتین (ETV Bharat Urdu)
ان قطاروں میں تمام عمر کی خواتین کھڑی نظر آئیں اور ان کے بیٹھنے کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اکثر کے پیروں میں درد ہونے لگا ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ عوام کی سہولت کے لیے بینک ہر الگ الگ کام کے لیے الگ الگ کاونٹر لگائے کیونکہ زیادہ تر بینکوں میں صرف ایک ہی کاؤنٹر سے سبھی کام کاج انجام دیے جارہے ہیں اور اسٹاف کی کمی ہونے کی وجہ سے سبھی کام سست رفتاری سے جاری ہیں۔
لاڈلی بہن یوجنا کی رقم کے لیے صبح سے بارش میں بھیگتی مسلم خواتین (ETV Bharat Urdu)
واضح رہے کہ ایسے واقعات صرف اورنگ آباد میں ہی نہیں بلکہ پوری ریاست مہاراشٹر میں دیکھے جارہے ہیں اور کئی خواتین گزشتہ کئی دنوں سے اپنے اکاؤنٹ میں یوجنا کی رقم کے لیے بینکوں کے چکر کاٹ رہی ہیں لیکن اب ان کی امید بھی معدوم ہوتی نظر آرہی ہے۔
لاڈلی بہن یوجنا کی رقم کے لیے صبح سے بارش میں بھیگتی مسلم خواتین (ETV Bharat Urdu)
یہاں موجود خواتین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر وہ بارش میں بھیگنے سے بیمار ہو گئی یا پھر یہاں کھڑے کھڑے ان کے پیروں میں درد ہونے کی وجہ سے ہسپتال کے چکر کاٹنے پڑے تو یہ 1500 روپے تو یوں ہی میڈیکل یا ڈاکٹر کی فیس میں برباد ہو جائے گی ایسے میں سرکار کی اس اسکیم کا کوئی بھی مطلب نہیں بنتا ہے اس لیے بینک انتظامیہ اور حکومت سے گزارش ہے کہ وہ لاڈلی بہن یوجنا کی رقم خواتین کے اکاؤنٹ میں دینے کے لیے آسان مراحل طے کرے تاکہ ان خواتین کا اعتماد بھی حکومت پر بنا رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details