ممبئی: یہاں نیول ڈاکیارڈ میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اتوار کو یہاں مرمت کے دوران جنگی جہاز آئی این ایس برہم پترا میں زبردست آگ لگ گئی۔ فائر فائٹرز نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو تو پالیا، تاہم آگ لگنے سے جنگی جہاز کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ اس دوران ایک ملاح بھی لاپتہ ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش ترپاٹھی نے کل شام وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو حادثے سے ہونے والے نقصان کے بارے میں آگاہ کیا تھا آج وہ ممبئی کا دورہ کریں گے اور پورے واقعے کی جانکاری لیں گے۔
بھارتی بحریہ کا جہاز (آئی این ایس) برہم پترا کو آگ لگنے کی وکہ سے کاگی نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے اس کا ایک حصہ ایک طرف جھک گیا ہے۔ اس حادثے میں ایک جونیئر ملاح کا پتہ نہیں لگ پارہا ہے۔ فی الحال اس کی تلاش جاری ہے۔ خبر کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنگی جہاز آئی این ایس برہم پترا میں 21 جولائی کی شام اس وقت آگ لگ گئی جب اس کی مرمت کا کام جاری تھا۔