ETV Bharat / state

دہلی کے نوجوان طلبا کو منیش سسودیا کے ساتھ انتخابی مہم میں 'انٹرن شپ' کرنے کا موقع - INTERNSHIP WITH MANISH SISODIA

منیش سسودیا جنگپورہ سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں، انتخابی مہم کے حصے کے طور پر نوجوانوں کو انٹرن شپ کا موقع فراہم کریں گے۔

دہلی کے نوجوان طلبا کو منیش سسودیا کے ساتھ انتخابی مہم میں 'انٹرن شپ' کرنے کا موقع
دہلی کے نوجوان طلبا کو منیش سسودیا کے ساتھ انتخابی مہم میں 'انٹرن شپ' کرنے کا موقع (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2024, 4:51 PM IST

نئی دہلی: سیاست میں دلچسپی رکھنے والے دہلی کے نوجوانوں کے لیے سنہری موقع ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سسودیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے دوران جنگ پورہ سیٹ سے اپنی انتخابی مہم کے حصہ کے طور پر نوجوانوں کو انتخابی مہم سے متعلق انٹرن شپ کا موقع فراہم کریں گے۔ دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نوجوان طلباء کے ساتھ اپنا سیاسی تجربہ بانٹنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ایکس پلیٹ فارم پر ویڈیو شیئر کرکے اس کے بارے میں بتایا۔

منیش سسودیا نے اس انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے ویڈیو میں نوجوان طلبا سے کہا کہ ’اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ لیڈر کیسے سوچتے ہیں، انتخابی مہم کیسے چلائی جاتی ہے اور عوامی مسائل کو کیسے سمجھا جاتا ہے، تو آپ میری ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ دہلی کے نوجوان ان کے ساتھ آئیں اور انتخابی عمل کو قریب سے سمجھیں۔ سسودیا نے مزید کہاکہ "اگر آپ کالج میں پڑھ رہے ہیں اور انتخابی مہم سے متعلق میری کلاس میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو 'منیش سسودیا کے ساتھ انٹرنشپ' پر رجسٹر ہوں۔" یہ اقدام نوجوانوں کو نہ صرف سیاست کی نظریاتی سمجھ فراہم کرے گا بلکہ انہیں انتخابی حکمت عملی، عوام سے رابطے اور ٹیم ورک کا حقیقی تجربہ بھی فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: منیش سسودیا کے لیے راحت: سپریم کورٹ نے شراب پالیسی بدعنوانی معاملہ میں ضمانت کی شرائط میں نرمی کردی - RELIEF FOR MANISH SISODIA

منیش سسودیا نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لے کر مختلف خیالات اور نقطہ نظر کو سمجھیں اور یہ بھی جانیں کہ ایک لیڈر اپنی ٹیم کو کس طرح تربیت دیتا ہے اور سماجی مسائل کو حل کرنے کے لیے کیا اقدامات کرتا ہے۔ یہ موقع ان تمام کالج کے طلباء کے لیے ہے جو سیاست میں اپنی دلچسپی کو گہرا کرنا چاہتے ہیں۔ یہ انٹرن شپ نوجوان امیدواروں کے لیے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا بہترین موقع ثابت ہوسکتا ہے جس سے ان کے لیے مستقبل میں سیاسی عمل اور انتخابی مہم میں حصہ لینے کی راہ ہموار ہو گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.