اردو

urdu

ETV Bharat / state

گولڈن دودھ دینے والی دنیا کی سب سے چھوٹی گائے، اونچائی صرف ڈھائی فٹ - World Smallest Punganur Cow - WORLD SMALLEST PUNGANUR COW

پنگنور گائے ہندوستان کی ایک نایاب اور قدیم نسل کی گائے ہے، جو آہستہ آہستہ معدوم ہوتی جارہی ہے۔ ان کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے یہ گائیں 1 سے 10 لاکھ روپے میں فروخت ہوتی ہیں۔ بعض اوقات اس گائے کی قیمت اس سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ اس کی تاریخ 2000 سال سے زیادہ پرانی ہے۔

گولڈن دودھ دینے والی دنیا کی سب سے چھوٹی گائے
گولڈن دودھ دینے والی دنیا کی سب سے چھوٹی گائے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 31, 2024, 7:04 PM IST

چھندواڑہ:پنگنور گائے کو دنیا کی سب سے چھوٹی گائے ہونے کا درجہ حاصل ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ دیگر پالتو جانوروں کی طرح اس گائے کو گھر کے اندر ہی رکھا جا سکتا ہے۔ ڈھائی فٹ لمبے اس گائے کی خاص بات نہ صرف اس کا چھوٹا قد ہے بلکہ اس گائے کے دودھ میں کئی دواؤں کی خصوصیات ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔ اس کے دودھ کو گولڈن دودھ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ گائے آندھرا پردیش کے چتور ضلع کے پنگنور شہر میں پائی جاتی ہے اور اس گائے کا نام اسی شہر کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس کی تاریخ قدیم ہے۔ اس گائے کی قیمت لاکھوں میں ہے اور اب یہ گائے شمالی اور وسطی ہندوستان کے کچھ حصوں میں بھی پہنچ رہی ہے۔

  • پنگنور گائے کا جوڑا مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں پہنچا

مدھیہ پردیش کے پنڈھرنا میں واقع کچی ڈھانا گاؤں کے سنجیو کھنڈیلوال آندھرا پردیش کے کنور ضلع سے اس نسل کے گائے اور بیل کی ایک جوڑی خرید کر لائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس گائے اور بیل کا ایک جوڑا 2 لاکھ 80 ہزار روپے میں خریدا گیا۔ جیسے ہی گائے اور بیل کی جوڑی گاؤں پہنچنے کی خبر علاقے کے لوگوں کو ملی، تب سے انہیں دیکھنے کے لیے لوگ بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔

گولڈن دودھ دینے والی دنیا کی سب سے چھوٹی گائے
  • اس گائے کو رکھ سکتے ہیں گھر کے اندر

دنیا کی سب سے چھوٹی گائے کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اسے گھر کے اندر کسی پالتو جانور کی طرح پالا جاسکتا ہے۔ عام طور پر آج کل گھروں میں کتے پالنے کا رجحان بڑھ گیا ہے لیکن اس کے فائدے کم اور نقصانات زیادہ ہیں۔ جب کہ اس گائے سے آپ کو اچھے کوالٹی کا دودھ دہی اور گھی مل سکتا ہے۔ صرف ڈھائی فٹ کی چھوٹی اونچائی کی وجہ سے وہ گھر میں کچن سے لے کر بیڈ روم تک کہیں بھی آسانی سے ایڈجسٹ ہو سکتی ہے۔

  • 'پنگنور گائے کا گولڈن دودھ'

جانوروں کے ڈاکٹر سریندر چوکسی نے بتایا کہ "پنگنور گائے کی اونچائی صرف ڈھائی فٹ تک ہوتی ہے۔ یہ آندھرا پردیش کے ضلع چتور کی ایک نسل ہے، جو اب آہستہ آہستہ شمالی ہندوستان اور وسطی ہندوستان میں بھی متعارف ہو رہی ہے۔" خاص بات یہ ہے کہ کہا جاتا ہے کہ اس کا دودھ بہت اچھی کوالٹی کا مانا جاتا ہے جو کہ صحت کے لیے بہت فائدے مند ہے۔ اس کے ساتھ پنگنور گائے کے دودھ میں آٹھ فیصد تک چکنائی پائی جاتی ہے جب کہ دیگر گایوں میں عموماً تین سے چار فیصد تک چکنائی پائی جاتی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ یہ گائے صرف آدھے لیٹر سے دو لیٹر تک ہی دودھ دیتی ہے۔

گولڈن دودھ دینے والی دنیا کی سب سے چھوٹی گائے
  • پنگنور گائے کی نسل معدومیت کے قریب

پنگنور گائے کی نسل معدوم ہونے کے دہانے پر ہے۔ اس کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے اس کی قیمت لاکھوں میں ہے۔ پنگنور گائے کا ذکر ہندو کی قدیم مذہبی کتاب رگ وید میں بھی ملتا ہے۔ یہ گائے آندھرا پردیش کے چتور ضلع کے پنگنور شہر میں پائی جاتی ہے اور اس گائے کا نام اس شہر کے نام پر رکھا گیا ہے جس کی ایک قدیم تاریخ ہے۔ اس گائے کی قیمت ایک سے دس لاکھ روپے کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔

کچھی ڈھانا گاؤں میں پنگنور گائے کی دیکھ بھال کرنے والے انگد ٹھاکر نے کہا، "یہ گائیں شیو راتری کے دن گاؤں میں لائی گئی ہیں، تب سے گائے مقامی گایوں کے ساتھ آسانی سے رہ رہی ہیں۔ کسی بھی طرح سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ شروع میں گائے صرف آدھا لیٹر دودھ دیتی تھی لیکن اب یہ روزانہ ڈیڑھ سے دو لیٹر دودھ دے رہی ہے۔ یہ گائیں آہستہ آہستہ معدوم ہو رہی تھیں لیکن اب ان کے تحفظ کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details