اردو

urdu

ETV Bharat / state

محمد ہارون خان تاراگڑھ درگاہ کمیٹی کے صدر مقرر

Taragarh dargah Committee سی جے ایم نےتاراگڑھ درگاہ کمیٹی صدر عہدے پر نصیر اْباد کے محمد ہارون خان کو مقرر کیا ہے ۔عہدے سمنبھالنے پرکمیٹی کے اراکین نے نو منتخب صدر کو مبارکباد پیش کی۔

محمد ہارون خان کو تاراگڑھ درگاہ کمیٹی کا صدر مقرر
محمد ہارون خان کو تاراگڑھ درگاہ کمیٹی کا صدر مقرر

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 15, 2024, 8:05 PM IST

محمد ہارون خان کو تاراگڑھ درگاہ کمیٹی کا صدر مقرر

اجمیر:ریاست راجستھان کی تاراگڑ پہاڑی پر واقع حضرت میرہ سید حسین رحمت اللہ علیہ کی درگاہ کمیٹی کے صدر کی ذمہ داری محمد ہارون خان کو دی گئی ہے ۔ سی جے ایم نے تاراگڑ درگاہ صدر عہدے پر نصیر آباد کے محمد ہارون خان کو مقرر کیا ہے۔عہدے سنبھالنے کے بعد کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی۔

غور طلب ہے کی سابق صدر محسن سلطانی کا صدر کا عہدہ ان کے مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد سے ہی خالی چل رہا تھا, اس عہدے کے لیے کمیٹی کی جانب سے انٹرویو کے لیے درخواستیں طلب کی گئی تھیں لیکن اس دوران منتظم کا تبادلہ ہونے سے نئے منتظم نے ایک بار پھر سے تمام 26 درخواستوں پر امیدواروں کا انٹرویو لیا تھا۔

اس میں گزشتہ شام نصیر اباد کے محمد ہارون خان کو صدر عہدے پر مقرر کر دیا گیا, کمیٹی کے منتخب رکن سید حفیظ علی اور سید اعزاز حسین کو ہارون خان کے منتخب ہونے کی اطلاع ہوئی, ہارون خان کا خدام میرا پنچایت اور درگاہ کمیٹی کے ممبرز اور ملازمین نے استقبال کیا, جہاں با ذریعہ سیکرٹری کے سابق صدر محسن سلطانی نے نئے صدر ہارون خان کو تحریری ذمہ داری سونپی۔

یہ بھی ہڑھیں:پانچ ہزار زائرین اجمیر سے سرواڑ پیدل روانہ

اس موقع پر نئے صدر کی درگاہ کے باہر گل پوشی بھی کی گئی, ہارون خان نے درگاہ کمیٹی کا چارج لینے کے بعد حضرت میرا سید حسین کی درگاہ میں حاضری بھی دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details